دیہی ترقیات کی وزارت
آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر ایک ہفتہ میں2614 ایس ایچ جی انٹرپرینیورس کو 8.60 کروڑ روپے کا کمیونٹی انٹر پرائز فنڈ (سی ای ایف) قرض فراہم کیا گیا
ایس ایچ جی انٹر پرینیورس کو انٹر پرینیورشپ سے متعلق ابتدائی تربیت دی گئی
Posted On:
15 SEP 2021 1:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی 15 ستمبر2021: آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر دیہی ترقیات کی وزارنے ایک ہفتہ میں 2614 ایس ایچ جی انٹر پرینیورس کو 8.60 کروڑروپے مالیت کے کمیونٹی انٹرپرائز فنڈ قرض فراہم کئے ۔ یہ قرض اسٹارٹ اپ ولیج انٹر پرینیورس شپ پروگرام کے تحت 19 ریاستوں کے گاؤوں میں ان کح بہت چھوٹی صنعتوں کوشروع کرنے کے لئے دئے گئے تھے۔
امرت مہوتسو کی تقریب کے دوران 6سے 12ستمبر 2021 میں اسٹارٹ اپ ولیج انٹر پرینیورس شپ پروگرام کے تحت مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ ان تقریبات میں ایس وی ای پی اسکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے توجہ دی گئی اور کس طر ح یہ ایس ایچ جی ممبروں کے ساتھ تعاون کرتا ہے ،ا س پر بھی توجہ دی گئی ۔ممبران دیہی علاقوں میں بہت چھوٹے کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں۔ ان تقریبات میں عوامی نمائندوں ، سرکاری افسروں ، کمیونٹی بیس تنظیموں نے حصہ لیا۔
اس کمیونٹی انٹر پرائز فنڈ قرض فراہم کرنے سے پہلے ایس ایچ جی صنعت کار وں کو انٹر پرینیورس شپ کے بارے میں ابتدائی تربیت دی گئی اور ان کے مجوزہ کاروبار کے تفصیلی کاروباری منصوبے تیار کئے گئے۔
اس پہل میں حصہ لینے والی ریاستوں میں آندھر پردیش ،آسام ، بہار ،چھتیس گڑھ ، ہریانہ ، جھارکھنڈ ، کیرالہ ،دمدھیہ پردیش ، منی پور ، میگھالیہ ، میزورم ، پنجاب ، اوڈیشہ ، راجستھان ، تلنگانہ ،اتر پردیش ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال شامل ہیں۔
ان تقریبات کے دوران ایس ایچ جی انٹر پرینیورس نے اپنے اپنے گاؤوں میں اپنے ہی انٹر پرائز شروع کرنے کے تجربات اور سفر کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح انٹر پرینیورس بنے اور اسٹارٹ اپ ولیج انٹر پرینیورس شپ پروگرام کے تحت انہیں کس طرح مختلف طریقوں سے حمایت حاصل ہوئی ۔انہوں نے تجارت کرنے سے متعلق اقدامات کو سمجھنے کے لئے لگاتار رہنمائی کے عمل کو مستحکم کرنے پر زور دیا اور ایک مضبوط مارکیٹ رابطہ بھی قائم کرنے پر زور دیا۔
دیہی علاقوںمیں صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے این آر ایل ایم کے تحت اسٹارٹ اپ ولیج انٹر پرینیورس شپ پروگرام ایک ذیلی اسکیم ہے۔ اسٹارٹ اپ ولیج انٹر پرینیورس شپ پروگرام کا مقصدایک بلاک میں صنعت کی ترقی کے لئے ایک ماحول دوست نظام قائم کرنا ہے ۔ یہ کمیونٹی ریسورس پرسن – انٹر پرائز پروموشن کے ایک کاڈر پر مشتمل ہے ، جو صنعت کاروں کو کاروبار ی خدمات فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ ایکوسسٹم نے تربیت اور صنعت کاروں کی صلاحیت سازی کو بھی شامل کیا ہے۔صنعت کاری شروع کرنے کے لئے سیڈ کیپٹل ، پروڈکٹس اور خدمات کے لئے مارکیٹنگ سپورٹ کو بھی شامل کیا ہے ۔اس کے علاوہ بلاک ریسورس سینٹر ، جو صنعت کے فروغ کے لئے واحد حل ہے ، کو بھی ایکوسسٹم کے حصے کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔
دیہی ترقیات کے وزیر ، اترپردیش سرکار جناب راجیش پرتاپ سنگھ نے اترپردیش میں وارانسی میں سیوا پوری بلاک میں ایس وی ای پی بی آر آئی سی آفس کا افتتا ح کیا
اترپردیش حکومت کے دیہی ترقیات کے وزیر راجندر پرتاپ سنگھ نے وارانسی کے سیوا پوری بلاک میںصنعت کے لئے سی ای اے لون چیک فراہم کیا
راجستھان کے بیرن ضلع کے انتھا بلاک میں انٹر پرائز نے سی ای ایف قرض چیک حاصل کیا
میزورم کے کولاسب ایس وی ای پی بلاک میں صنعت نے سی ای ایف قرض چیک حاصل کیا
*************
ش ح۔ ح ا ۔رم
U-9020
(Release ID: 1755041)
Visitor Counter : 304