وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی ریاستوں کے سیاحت اور ثقافت وزرا کی دو روزہ  کانفرنس گوہاٹی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 SEP 2021 6:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14ستمبر 2021/ حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے ذریعہ منعقدہ شمال مشرقی  ریاستوں  کے سیاحت اور ثقافت وزراء کی آج گوہاٹی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس  کانفرنس کا افتتاح کل  سیاحت، ثقافت اور دونوں کے مرکزی وزیر  جناب جی کشن ریڈی اور آسام کے وزیر اعلی جناب ہیمنت بسوا سرما کے ذریعہ کیا گیا تھا۔

مرکزی ثقافت اور پارلیمانی امور کے  وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور مرکزی سیاحت اور دفاع کے   وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے  بھی اس اجلاس کے افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔

اس دو روزہ کانفرنس کے  دوسرے دن اپنے خطاب میں حکومت ہند کی وزارت سیاحت میں سکریٹری جناب اروند سنگھ نے کہا کہ  یہ کانفرنس تمام حصہ داروں کو شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعہ چلائے جارہے  مختلف پروجیکٹوں اور پہلووں کے بارےمیں  آگاہ کرانے میں کامیابی رہی ہے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمال مشرق کی کئی ریاستوں کے ذریعہ  کئی انوکھی پہلیں  کی گئی ہیں اور اس کانفرنس میں حصہ لینے والی  ریاستوں کےذریعہ  مشترک  کئے گئے  تجربات بے حد حوصلہ افزا  رہے ہیں۔

اس کانفرنس کے دوسرے روز سودیش درشن  اور پرساد اسکیم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کے بارے میں غوروخوض کیا گیا۔

اس موضوع پر  تبادلہ خیال کرتے ہوئے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محترمہ روپیندر  برار نے کہا کہ محکمہ سیاحت نے سودیش اسکیم  کے تحت موضوع  -پر مبنی  سیاحت سرکٹ کی مربوط  ترقی پر  توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  وزارت سیاحت نے  شمال مشرقی خطے میں 16 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ وزارت شمال مشرقی خطے میں بنیادی ڈھانچے، زمینی صلاحیت اور ہنر کو فروغ دینے پر خصوصی زور دے رہی ہے۔ انہوں نے  اس سچائی پر زور دیا کہ وزارت سیاحت اپنی مختلف اسکیموں  اور  اہم پہلووں کے  توسط سے شمال مشرقی خطے کو برانڈنگ اور مارکیٹنگ سے متعلق تعاون بھی  فراہم کررہی ہے۔

اس اجلاس میں حکومت ہند کی وزارت سیاحت نے جوائنٹ سکریٹری جناب راکیش کمار ورما  اور  شمال مشرقی  ریاستوں کے دیگر نمائندگان  نے بھی حصہ لیا۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-8990

 


(ریلیز آئی ڈی: 1754946) وزیٹر کاؤنٹر : 241