صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال – 241واں دن


بھارت نے نیا ریکارڈ قائم کیا ، 75 کروڑ کا سنگ میل عبور کیا

بھارت میں 99 فیصد سے زیادہ صحت اور صف اول کے کارکنان  ہیں جنہیں ویکسین کی پہلی خوراک  دی گئی ہے

Posted On: 13 SEP 2021 7:03PM by PIB Delhi

ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 75 کروڑ(75,10,41,391) کا سنگ میل عبور کرگئی۔ مزید یہ کہ  آج شام 05:30 بجے تک موصولہ رپورٹ کے مطابق 67 لاکھ  (67,04,768)سے زائد خوراکیں دی گئی ہیں۔ کووڈ- 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے کا آغاز21 جون کو کیا گیاتھا۔توقع ہے کہ روزانہ کی جا رہی ٹیکہ کاری کی شرح میں آج رات دیر گئے تک حتمی رپورٹس کی اشاعت کے ساتھ اضافہ ہوگا۔ملک بھر میں 99 فیصد سے زائد صحت اور صف اول کے کارکنان کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزیر صحت جناب منسکھ مانڈاویہ نے پورے ملک اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو 75 کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D53Q.jpg

ٹیکہ کاری کی مجموعی کوریج کو افراد کے ترجیحی گروپ کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا ہے ، جو مندرجہ ذیل ہے:

 

لگائے گئے ٹیکوں کی مجموعی تعداد

 

صحت سے متعلق کارکنان

صف اول کے کارکنان

18تا44 سال کی عمر کے افراد

45-59سال  کی عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

مجموعی تعداد

پہلی خوراک

1,03,64,684

1,83,38,713

30,26,12,416

14,45,93,468

9,36,68,415

56,95,77,696

دوسری خوراک

86,11,479

1,41,01,351

4,52,87,346

6,37,26,534

4,97,36,985

18,14,63,695

میزان

75,10,41,391

ملک میں کووڈ -19 سے سب سے زیادہ غیر محفوظ افراد کے لئے ،ٹیکہ کاری پروگرام ان کی حفاظت کے لئے ایک بہترین وسیلہ ہے اور اس کا مستقل طور پر جائزہ اور اعلی ترین سطح پر اس کی نگرانی کی جاتی رہتی ہے۔

*****************

ش ح - س ک

U. No. 8972



(Release ID: 1754706) Visitor Counter : 114