صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوون سے متعلق تازہ ترین معلومات


کوون نے نیااے پی آئی لانچ کیا:کے وائی سی –وی ایس :اپنے گراہک /موکل کی ٹیکہ کاری کی صورت حال جانیئے

کے وائی سی –وی ایس کمپنیوں کو اس کا اہل بنائے گا کہ کوون کے ذریعہ کسی بھی شخص کی ٹیکہ کاری کی صورت حال کی جانچ کرسکے

کے وائی سی –وی ایس رضامندی پرمبنی اوررازداری کا تحفظ کرنے والا سسٹم ہے اور کسی بھی نظام کے ساتھ آسانی سے جوڑا جاسکتاہے

Posted On: 10 SEP 2021 1:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 10؍ ستمبر :محترمہ وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کے ذریعہ اس سال 16جنور ی کو  کووڈ 19کے خلاف ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیاگیاتھا ۔ اس کے بعد سے اب تک 72کروڑسے زیادہ  افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ ان میں سے ہرایک فرد کو ٹیکہ لگائے جانے کے ثبوت کے طورپر ، کوون  پہلے ہی سے ڈیجیٹل  طورپر قابل توثیق سرٹیفیکیٹ جاری کررہی ہے ۔ یہ سرٹیفیکیٹ  کسی بھی ڈیجیٹل  ڈیوائس پر محفوظ کیاجاسکتاہے (اسمارٹ فون ، ٹیبلیٹ ، لیپ ٹاپ وغیرہ  ) یا اس کے علاوہ اس کو  ڈیجیٹل لاکرمیں بھی رکھاجاسکتاہے ، جہاں سے  ٹیکہ کاری کے ثبوت کی ضرورت پڑنے کی صورت میں اس کو ڈیجیٹل طریقے سے دوسروں کے ساتھ  ساجھا کیاجاسکتاہے ۔ اسی طرح  داخلہ دروازوں پر جہاں ایسے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت پیش آتی ہے (مثال کے طورپر ، مال ، دفترکی عمارت ، عوامی تقریبات وغیرہ ) اس کو دونوں طریقوں سے یعنی ڈیجیٹل  اور بذات خود بھی دکھایاجاسکتاہے ۔

تاہم کبھی کبھی ایسی صورت حال بھی سامنے آسکتی ہے جس میں کمپنی پورے طورپر  سرٹیفیکیٹ دیکھنے کو ضروری نہیں خیال کرتی اوروہ صرف اتنا جاننا چاہتی ہے کہ اس شخص نے  ویکسین کاٹیکہ لگوایاہے یا نہیں ۔ اس طرح کے کچھ معاملات  درج ذیل صورتوں میں سامنے آسکتے ہیں ۔

  1. کوئی کمپنی /عاجر اپنے دفترمیں یاکام کاج کی جگہ پر دوبارہ  کام شروع کرنے کی غرض سے اپنے ملازمین کی  ٹیکہ کاری کی صور تحال سے واقفیت حاصل کرنا چاہے ۔
  2. ریلوے کا محکمہ ان مسافروں  کی ٹیکہ کاری  کی صورت حال جاننے کی کوشش کرسکتاہے ، جو ٹرینوں میں  اپنی نشستیں  محفوظ کرارہے  ہوتے ہیں ۔
  3. ایئرلائنز اپنے  ان مسافروں کی ٹیکہ کاری   سے متعلق  معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں ، جو اپنی پروازوں کے لئے ٹکٹ بک کروارہے ہیں اور  /یا ہوائی اڈے کے حکام  صرف انھیں لوگوں کو سفرکی اجازت دے سکتے ہیں جنھیں ٹیکہ لگایاجاچکاہو۔
  4. ہوٹل مالکان  اپنے یہاں سکونت حاصل کرنے والوں  کی ،ہوٹل میں داخلے کے وقت   یا ٹیکہ کاری کی صورت حال  آن لائن بکنگ  کراتے وقت  ، ٹیکہ کاری سے متعلق  صورت حال جاننے کی کوشش  کرسکتے ہیں ۔

ایسے وقت میں  جب کہ سماجی اورمعاشی سرگرمیاں، ہرشخص کی سلامتی کو پیش نظررکھتے ہوئے   آہستہ آہستہ دوبارہ شروع کی جارہی ہیں ، اس بات کی ضرورت ہے  کہ افراد کی ٹیکہ کاری کی صورت حال سے  ان کمپنیو ں کو ڈیجیٹل طریقے سے خبردارکرنے کے لئے  راہ نکالی جائے  ،جن کے ساتھ یہ افراد ایک ملازم یا ایک مسافر یاایک رہائشی  وغیرہ کے طورپر  جڑے ہوئے ہیں ۔

اس بنا پر ضرورت اس بات کی ہے کوون کے ذریعہ ٹیکہ کاری کی صورت حال سے واقفیت کے لئے ایک آدھارجیسی  توثیقی خدمت  کو کامیابی کے ساتھ پیش کیاجائے ۔ ان معاملات  یا ان جیسے دوسرے معاملات  جو سامنے آسکتے ہیں ، سے باخبررہنے کے لئے کوون نے ایک نیا اے پی آئی تیارکیاہے  جس کا نام ‘ اپنے گراہک /موکل کی ٹیکہ کاری کی صورت حال جانئے ’ یا کے وائی سی ۔وی ایس ہے ۔ اس اے پی آئی کو استعمال کرنے کے لئے کسی بھی شخص کو اپناموبائیل نمبر اورنام داخل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے ۔اس کے بعد اسے ایک ون ٹائم پاس ورڈ ملے گا اور اس کو بھی داخل کیاجائے گا۔ اس کے جواب میں کوون توثیق کرنے والی کمپنی کو اس شخص کی  ٹیکہ کاری کی صور تحال کے حوالے سے  اپنے تاثرات  بھیجے گا جو درج ذیل ہوسکتے ہیں ۔

  1. اس شخص کو ٹیکہ نہیں لگایاگیا
  2. اس شخص کو جزوی طورپر ٹیکہ لگایاگیاہے
  3. اس شخص کی مکمل طورپر ٹیکہ کاری ہوچکی ہے

 

اس رد عمل پر ڈیجیٹل طریقے سے دستخط کئے جائیں گے اور اس کو توثیق کرنے والی کمپنی کے ساتھ فوری طورپر شیئر کیاجاسکتاہے ۔ حقیقی زندگی میں اس کی مثال اس وقت سامنے آسکتی ہے جب ایک ریلوے ٹکٹ کی بکنگ کے وقت کوئی شخص ٹکٹ خریدنے کے لئے ضروری تفصیلات داخل کرتا ہے  اورمتعلقہ کمپنی بھی اس شخص کی واجب رضامندی کے ساتھ اسی معاملے کے دوران  اس فرد کی ٹیکہ کاری کی صورت حال  جان لیتی ہے ۔

کے وائی سی –وی ایس  اس طرح کی مزید سہولیات فراہم کرے گا ۔ یہ سسٹم مرضی پرمبنی اوررازداری کی  حفاظت کرنے والا ہے  ۔ تیزی کے ساتھ مربوط کاری اور قبولیت  میں آسانی پیداکرنے کے لئے کوون کی ٹیم نے اے پی آئی کے ساتھ  ایک ویب پیج تیارکیاہے جسے کسی بھی سسٹم میں داخل کیاجاسکتاہے ۔ اس کے ذریعہ فوری طورپر کسی بھی دوسرے نظام کے ساتھ  آسانی کے ساتھ  مربوط کاری کی جاسکتی ہے ۔

مذکورہ معاملات کے علاوہ اس خدمت کا فائدہ کوئی بھی خدمات رساں کمپنی ، خواہ وہ پرائیویٹ ہویا سرکاری  ،  جس کے لئے کوئی بھی ملازمت دینے سے پہلے درخواست  دینے والے فرد کی ٹیکہ کاری توثیق کیاجانابہت ضرورت ہوتاہے ، حاصل کرسکتی ہے  ۔

**********

 

ش ح۔س ب  ۔ع آ

U. NO. 8849


(Release ID: 1753836) Visitor Counter : 323