وزارت خزانہ
محصولاتی خسارہ گرانٹ کے 9,871 کروڑ روپے 17 ریاستوں کوجاری
رواں مالی سال میں 59,226 کروڑ روپے کی مجموعی محصولاتی خسارہ گرانٹ ریاستوں کو دی گئی
Posted On:
09 SEP 2021 2:08PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات نے جمعرات کو واگذاری کے بعد کی محصولاتی خسارہ (پی ڈی آر ڈی) گرانٹ کی چھٹی ماہانہ قسط جاری کی جو 9,871.00 کروڑ روپے کی تھی۔ اس قسط کے اجراء کے ساتھ مجاز ریاستوں کو واگذاری کے بعد کی محصولاتی خسارہ (پی ڈی آر ڈی) گرانٹ کے طور پر مجموعی طور پر 59,226.00 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
اس ماہ جاری ہونے والی گرانٹ کی ریاست وار تفصیلات اور 22-2021 میں ریاستوں کو جاری ہونے والی واگذاری کے بعد کی محصولاتی خسارہ (پی ڈی آر ڈی) گرانٹ کی کل رقم ضمیمہ کے طور پر منسلک ہے۔
واگذاری کے بعد کی محصولاتی خسارہ (پی ڈی آر ڈی) گرانٹ آئین کے آرٹیکل 275 کے تحت ریاستوں کو فراہم کی جاتی ہے۔ گرانٹ کی رقم پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق ماہانہ قسطوں میں جاری کی جا رہی ہے تاکہ ریاستوں کے محصولاتی کھاتوں کے فرق کو پورا کیا جا سکے۔ کمیشن نے 22-2021 کے دوران 17 ریاستوں کو ان گرانٹوں کی سفارش کیتھی۔
اس گرانٹ کو حاصل کرنے کے لئے ریاستوں کی اہلیت اور گرانٹ کی مقدار کا فیصلہ کمیشن نے مالی سال 2021-22 کی تشخیص شدہ واگذاری کو مدنظر رکھنے کے بعد کسی بھی ریاست کی آمدنی اور اخراجات کی تشخیص کے درمیان فرق کی بنیاد پر کیا تھا۔
پندرہویں مالیاتی کمیشن نے واگذاری کے بعد کی مجموعی محصولاتی خسارہ (پی ڈی آر ڈی) گرانٹ کی سفارش کی ۔ یہ سفارش مالی سال 22-2021 میں 17 ریاستوں کو 1,18,452 کروڑ روپے کیلئے تھی۔ اس میں سے اب تک 59,226.00 کروڑ یعنی 50 فیصد رقم جاری کی جا چکی ہے۔
پندرہویں مالیاتی کمیشن کے ذریعہ پی ڈی آر ڈی گرانٹ کے لئے جن ریاستوں کی سفارش کی گئی تھی وہ حسب ہیں: آندھرا پردیش، آسام، ہریانہ، ہماچل پردیش، کرناٹک، کیرالہ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال۔
ریاست وار جاری کردہ واگذاری کے بعد کی محصولاتی خسارہ گرانٹ
نمبرشمار
|
ریاست کا نام
|
رقم جو ستمبر 2021 میں جاری کی گئی
(چھٹی قسط)
(روپے کروڑ میں)
|
2021-22 کے دوران جاری کردہ کل رقم
(روپے کروڑ میں)
|
1
|
Andhra Pradesh
|
1438.08
|
8628.50
|
2
|
Assam
|
531.33
|
3188.00
|
3
|
Haryana
|
11.00
|
66.00
|
4
|
Himachal Pradesh
|
854.08
|
5124.50
|
5
|
Karnataka
|
135.92
|
815.50
|
6
|
Kerala
|
1657.58
|
9945.50
|
7
|
Manipur
|
210.33
|
1262.00
|
8
|
Meghalaya
|
106.58
|
639.50
|
9
|
Mizoram
|
149.17
|
895.00
|
10
|
Nagaland
|
379.75
|
2278.50
|
11
|
Punjab
|
840.08
|
5040.50
|
12
|
Rajasthan
|
823.17
|
4939.00
|
13
|
Sikkim
|
56.50
|
339.00
|
14
|
Tamil Nadu
|
183.67
|
1102.00
|
15
|
Tripura
|
378.83
|
2273.00
|
16
|
Uttarakhand
|
647.67
|
3886.00
|
17
|
West Bengal
|
1467.25
|
8803.50
|
Total
|
9,871.00
|
59,226.00
|
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 8826
(Release ID: 1753613)
Visitor Counter : 241