سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی کومستحکم بنانے کے لئے 19 دیگر مقامات پر ایمرجنسی لینڈنگ سہولتیں فراہم کی جائیں گی
Posted On:
09 SEP 2021 1:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،09ستمبر ، 2021 :
سڑک ٹرانپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ملک کی سیکورٹی کو مستحکم کرنے کے لئے 19 دیگر مقامات پر ایمرجنسی لینڈنگ سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ راجستھان میں 925 اے قومی شاہراہ پر ایمرجنسی لینڈنگ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس شاہراہ رن وے سے ان سرحدوں کے تحفظ کو مزید مستحکم کیا جا سکے گا جو اسٹریٹجک اعتبار سے اہمیت کی حامل ہیں ۔
جناب گڈکری نے کہا کہ راجستھان میں فلوڈی - جیسلمیر روڈاور باڑمیر-جیسلمیرروڈ ،مغربی بنگال میں ، بالاسور روڈ ،پانا گڑھ کے نزدیک کھڈک پور کیونجھر روڈ ،تمل ناڈو چنئی میں کے کے ڈی ، آندھر پردیش میں پڈوچیری روڈ، نیلور ، انگول روڈ اور انگول چلکالو رپیٹ روڈ،ہریانہ میں منڈی ڈبوالی سے اوڈھان روڈ ، پنجاب میں سنگرور کے نزدیک ، گجرات میں بھج نلیا روڈ اور سورت- بڑودا روڈ ، جمو ں اور کشمیرمیں بانیہال- سری نگر روڈ ، آسام میں / نیوما کا علاقہ ، جورہاٹ بارا گھاٹ روڈ ، سیو ساگر کے نزدیک ، باگ ڈوگرا –ہاشیمارا روڈ ،ہاشیماڈا تیز پور روٹ اور آسام میں ہاشیمارا-گواہاٹی روڈ پر ہنگامی صورت حال میں ہوائی جہازوں کو اتارنے کی سہولتیں فراہم کی جائے گی ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریند ر مودی جی کی قیادت میں عالمی درجے کی قومی شاہراہ کی تعمیر کا کام ریکارڈ رفتار سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قومی شاہراہوں کو اب فوج بھی استعمال کرے گی جس سے ہمارے ملک کو مزید تحفظ فراہم ہوگا اور ہنگامی صورت حال کے لئے بھی ہمیشہ مستعد رہا جا سکے گا ۔
جل شکتی کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ایئر چیف مارشل جناب آر ایس بھدوریا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
*************
( ش ح ۔ش ر۔ ر ب(
U. No.8819
(Release ID: 1753486)
Visitor Counter : 222