کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی ای پی ایف اے اور آئی سی ایس آئی نے آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لیے سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانے سے متعلق سیمینار منعقد کیا
کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے سرمایہ کاروں کی بیداری سے متعلق 55000 سے زیادہ پروگرام منعقد کرنے پر آئی ای پی ایف اے کی تعریف کی
Posted On:
07 SEP 2021 3:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی،07 ستمبر،2021 /بھارت کی آزادی کا امرت مہوتسو کے ساتھ بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقعے پر سرمایہ کاروں کی تعلیم اور تحفظ سے متعلق فنڈ کی اتھارٹی آئی ای پی ایف اے اور بھارت کے کمپنی سکریٹریز کے ادارے آئی سی ایس آئی نے آج ایک قومی ویبینار کا اہتمام کیا۔ یہ ویبینار ’سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانا : آئی ای پی ایف اے، 5 سال کا سفر اور آگے کا راستہ‘ کے موضوع پر منعقد کیا گیا۔ ویبینار کے دوران آئی ای پی ایف اے نے سرمایہ کاروں کو تعلیم دینے اور عوام میں بیداری لانے سے متعلق اپنے 5 سالہ سفر کے بارے میں جانکاری دی۔
اعداد و شمار اور پروگرام پر عمل درآمد سے متعلق وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب راؤ اندر جیت سنگھ پلاننگ اور کارپوریٹ امور وزیر نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
آئی ای پی ایف اے کو دیئے گئے کامو ں کو پورا کرنے پر اسے مبارکباد دیتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا ’’یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آئی ای پی ایف اے سی ایس اے نے آئی سی ایس آئی ، آئی سی اے آئی، سی ایس سی اور ای-حکمرانی جیسی مختلف تنظیموں کےساتھ مل کر سرمایہ کاروں میں بیداری لانے سے متعلق 55000 سے زیادہ پروگرام منعقد کی ہے۔ آئی ای پی ایف اے نے سرمایہ کاروں کی بیداری کے براہ راست پروگراموں ، میڈیا مہم مختصر فلموں ، اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ سرگرم ہوکر دیہی اور شہری علاقوں میں ملک بھر میں گھریلو سرمایہ کاروں ، گھریلو خواتین اور پیشہ ور افراد کو حساس بنانے میں مجموعی طریقۂ کار اختیار کیا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا ’’کووڈ – 19 وبا سے متعلق ملک گیر لاک ڈاؤن اور بندشوں کے باوجود آئی ای پی ایف اے نے سوشل میڈیا ، ماس میڈیا ، ریڈیو، اگنیو گیان درشن چینل جیسے مختلف ڈیجیٹل وسیلوں کے ذریعے مالی تعلیم فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ میں آئی ای پی ایف اے سے زور دے کر کہتا ہوں کہ وہ سرمایہ کاروں کی بیداری اور تحفظ کے پروگرام کے تحت موجودہ اور آئندہ میدانوں میں اپنے کام جاری رکھے۔‘‘
کارپوریٹ امور کی وزارت نے وزارت کے سکریٹری جناب راجیش ورما نے اپنے خطاب میں آئی ای پی ایف اے کے اپنے پانچ سالہ سفر کے بارے میں بتایا اور کہا ’’ رقم واپس کرنے اور تقریباً 1000 کروڑ روپے مالیت کے ڈیویڈینڈ اور حصص کے علاوہ آئی ای پی ایف اے نے ٹکنالوجی پر مبنی اور شہریوں پر توجہ دیتے ہوئے بہت سے اقدامات کیے ہیں تاکہ سرمایہ کاروں کو آسانی فراہم کی جا سکے اور عوام تک پہنچا جا سکے۔ آئی ای پی ایف اے مبائل ایپ کا آغاز ، آئی ای پی ایف اے پورٹل کو جوید شکل دینے ، ہیلپ لائن نمبر اور کال سینٹر کچھ ایسے اقدام ہیں جو سرمایہ کاروں کی تعلیم اور بیداری کی جانب اٹھائے گیے ہیں۔‘‘
جناب ورما نے اس حقیقت کو بھی اجاگر کیا کہ مالی خواندگی اور تعلیم ، مالی شمولیت اور سب کی شمولیت والی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –8760
(Release ID: 1753410)
Visitor Counter : 283