وزارت دفاع
کابینہ نے بھارتی فضائیہ کے لیے 56 سی -295 ایم ڈبلیو ٹرانسپورٹ طیارے کی خریداری کی منظوری دی
‘آتم نربھر بھارت’ کو ایک بڑا فروغ حاصل ہوا
Posted On:
08 SEP 2021 6:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08 ستمبر ،2021 /
اہم باتیں:
- 16 طیارے اسپین سے پرواز بھرتے ہوئے فراہم کیے جائیں گے؛ 40 طیارے بھارت میں تیار کیے جائیں گے
- دیسی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے اور ‘میک ان انڈیا’ کو فروغ دینے کے منفرد اقدامات
- سبھی طیاروں میں دیسی ساخت کے الیکٹرانک وار فیئر سوٹ نصب کیے جائیں گے
- بھارتی فضائیہ کے پرانے ہوتے ہوئے ایئرو طیارے کو بدلا جائے گا
- 5 سے 10 ٹن کی صلاحیت والے ٹرانسپورٹ طیارے کی جدید ٹکنالوجی
سکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی نے آج 56 سی - 295 ایم ڈبلیو ٹرانسپورٹ طیارے کی میسرز ایئربس ڈفینس اینڈ اسپیس ایس اے ، اسپین سے خریداری کو منظوری دے دی ہے۔ یہ طیارے بھارتی فضائیہ کے لیے خریدے جائیں گے۔ سی -295 ایم ڈبلیو طیارہ 5 سے 10 ٹن کی صلاحیت والا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ ہے جو جدید ٹکنالوجی سے لیس ہے اور اسے بھارتی فضائیہ کے پرانے ایورو طیارے کی جگہ کام پر لگایا جائے گا۔ اس طیارے میں فوری کارروائی کے لیے ایک پیچھے کا دروازہ نصب کیا گیا ہے جس سے فوجیوں اور سامان کو ہنگامی طور پر نکالا جاسکتا ہے۔
16 طیارے سمجھوتے پر دستخط کیے جانے کے 48 گھنٹے کے اندر اسپین سے پرواز کرتے ہوئے فراہم کیے جائیں گے اور 40 طیارے سمجھوتے پر دستخط کیے جانے کے دس سال کے اندر اندر ٹاٹا کنسورشیئم کے ذریعے بھارت میں تیار کیے جائیں گے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے جس کے تحت ایک پرائیویٹ کمپنی کی طرف سے بھارت میں فوجی طیارے تیار کیے جائیں گے۔ سبھی 56 طیاروں میں دیسی ساخت کا الیکٹرانک وار فیئر سوٹ بھی نصب کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ سے بھارت میں ہوا بازی کے معاشی نظام کو فروغ حاصل ہوگا جس کی وجہ سے ملک کی بہت سی ایم ایس ایم ای کو طیارے کے کل پرزے بنانے میں شامل کیا جائے گا۔
اس پروگرام سے حکومت کے آتم نربھر بھارت ابھیان کو بڑا فروغ حاصل ہوگا کیونکہ اس سے بھارت کے پرائیویٹ شعبے کو ٹکنالوجی سے بھرپور اور انتہائی مقابلہ جاتی ہوا بازی کی صنعت میں داخل ہونے کا ایک منفرد موقع فراہم ہوگا۔ اس پروجیکٹ سے ہوا بازی کی گھریلو مصنوعات سازی کو بڑھاوا ملے گا جس کے نتیجے میں درآمد پر انحصار کم ہوگا اور برآمدات میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیں۔
بڑی تعداد میں کل پرزے ، ذیلی کل پرزے اور ہوائی جہاز کا ڈھانچہ بھارت میں ہی تیار کیا جائے گا۔ اس پروگرام سے ملک کے ہوا بازی سے متعلق معاشی نظام میں روزگار کے موقعے پیدا ہوں گے اور امید ہے کہ اس کی وجہ سے انتہائی درجے والے ہنر کے 600 سے زیادہ روزگار کے براہ راست موقع پیدا ہوں گے ۔ 3000 سے زیادہ بالواسطے موقعے پیدا ہوں گے اور مزید 3000 اوسط درجے کے ہنر مندی والے روزگار کے موقعے پیدا ہوں گے۔ اس طرح 42.5 لاکھ سے زیادہ کام کے گھنٹے کا موقع ملے گا ۔ بھارت میں مصنوعات سازی کے عمل کے دوران امید ہے کہ ٹاٹا کنسورشیئم کے سبھی سپلائرز جو خصوصی عمل میں شامل ہوں گے انہیں فائدہ حاصل ہوگا اور نیشنل ایئرو اسپیس اور دفاعی سمجھوتوں کے منسلک ہونے سے متعلق پروگرام کے طور پر عالمی شناخت بنانے کا موقع ملے گا۔
فراہمی مکمل ہونے سے پہلے سی – 295 ایم ڈبلیو طیارے کے لیے ڈی سطح کی سروسنگ سہولت (ایم آر او) بھارت میں قائم کی جائے گی۔ امید ہے کہ یہ سہولت سی -295 طیارے کی مختلف اقسام کے لیے ایک علاقائی ایم آر او مرکز کے طور پر کام کرے گی۔
اس کے علاوہ ، او ای ایم اہل مصنوعات اور خدمات براہ راست خریداری کے ذریعے اپنی ذمہ داریوں کو بھی پورا کرے گا۔ یہ خریداری معیشت کو مزید فروغ دینے کے لیے بھارت کے آف سیٹ شراکت داروں سے حاصل کی جائیں گی۔
یہ پروگرام دیسی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے اور میک ان انڈیا کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کا ایک منفرد انداز کا قدم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
8795U –
(Release ID: 1753408)
Visitor Counter : 321