کانکنی کی وزارت

 کابینہ نے  ارضیاتی سائنس کے میدان میں تعاون سے متلق جوائنٹ اسٹاک کمپنی روس جولو جیا، روس اور جیو لوجکل سروے آف انڈیا  (GSI) کے مابین مفاہمت نامے پر دستخط کو منظوری دی 

Posted On: 08 SEP 2021 2:40PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ وزیر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سر براہی میں  جوائنٹ اسٹاک کمپنی روس جیولوجیا   (اسٹیٹ   ہولڈنگ کمپنی) (بحوالہ روس جیو) جو روسی فیڈریشن  کے قوانین کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے اور حکومت ہند کی کانکنی  کی وزارت  کے تحت جیو لوجیکل سروے آف انڈیا کے درمیان تعاون سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کیے جانے کو منظوری دی۔

مفاہمت نامے کا خاص مقصد گہرائی میں پوشیدہ ذخائر کی کھوج  میں تکنیکی اشتراک کے لیے باہمی تعاون میں اضافہ کرنا ، ایرو جیو فزیکل ڈاٹا کاتجزیہ اور تشریع: پی جی ای اور آر ای ای  کھوج اور ریسرچ، ہندستانی جیو سائنس ڈاٹا ذخائر کی روس کی جددید ترین اطلاعات ٹکنالوجی کے ساتھ مشترکہ ترقی، ڈرلنگ، سیمپلنگ اور تجزیہ کے میدان میں ٹکنا لوجی اور معلومات کا تبادلہ ، تاکہ ڈاٹا قطعی درست ہواور سائنداں عملے کی تربیت اور صلاحیوں سے جو دونوں فریق ارضیاتی سائنس کے میدان میں کرینگے۔

روس جیو اور جی ایس آئی کے زبردست  تجربوں اور انکے اشتراک کے امکانات کے تناظر میں یہ مفاہمت نامہ ارضیاتی سائنس کے میدان میں جی ایس آئی اور روس جیو کے درمیان اشتراک و تعاون کے لیے ایک جامع عمل فراہم کرتا ہے۔

پس منظر :  جوائنٹ اسٹاک کمپنی روست جیو لوجیا (روس جیو) روسی  فیڈریشن میں سبسے بڑی ارضیاتی سائنس کی اسٹیٹ ہولڈنگ کمپنی سے جو ترقی یافتہ  پیداواری اور تکنیکی صلاحیتوں کی مالک، اعلیٰ درجے کی پیشہ ورانہ مالقیت رکھنے والی اور ارضیاتی سائنس کی ٹھوس معلومات کے منفرد امکانات والی کمپنی ہے ۔ یہ کمپنی ہر قسم کے معدنہائی  وسائل کے سروے سے لے کر ذخائر کے تخمینے اور کاروائیاں شروع کرنے تک ہر نوعیت کے امکانات اور کھوج کی کار وائیاں انجام دیتی ہے۔ اسے ساح لسے دور ارضیاتی اور ہر موقع کا روائیوں میں قیادت حاصل ہے ۔

روس جیو کے ایک وفد نے سال 2020 میں ہندستان کے اپنے دورے کے دوران کانکنی کی وزارت اور جیو لوجیکل سروے آف انڈیا (GSI) کے ساتھ نئی دہلی میں میٹنگ کی تھی۔ جس میں کھوج کے کاموں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ اس میٹنگ ارضیاتی سائنس پر GSI اور روس جیو کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کی تجویز رکھی گئی تھی۔ اسی کے مطابق GSI نے اپنے روسی ہم پلہ روس جیو سے صلاح و مشورہ کر کے مفاہمت نامے کے مسودے کو حتمی شکل دی۔

<><><><><>

ش ح،ع س، ج

8788U.No. :



(Release ID: 1753290) Visitor Counter : 142