امور خارجہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے پرتگالی جمہوریہ میں کام کرنے کے لئے بھارتی شہریوں کے تقرر سے متعلق بھارت اور پرتگال کے درمیان معاہدے کو منظوری دی

Posted On: 08 SEP 2021 2:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8 ستمبر 2021،    وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے حکومت جمہوریہ ہند اور جمہوریہ پرتگال کی حکومت کے درمیان پرتگالی جمہوریہ میں کام کرنے کے لئے بھارتی شہریوں کے تقرر سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کئے جانے کو منظوری دی۔

تفصیلات:

موجودہ معاہدہ سے بھارت اور پرتگال کے درمیان  بھارتی ورکرز  کو بھیجے جانے اور  تسلیم کئے جانے  سے متعلق شراکت داری اور تعاون کے  لئے ایک ادارہ جاتی  میکانزم قائم ہوگا۔

نفاذ کی حکمت عملی:

اس معاہدے کے تحت ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی جو  اس کے نفاذ کی نگرانی کرے گی۔

اثر:

پرتگال کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کئے جانے سے بھاری  مہاجر ورکرز کے لئے ، خصوصی طور پر  ان بہت سے بھارتی ورکرز کے معاملے میں  جو کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے بعد بھارت واپس لوٹ آئے ہیں، یوروپی یونین کے   ایک رکن ملک   میں ایک نئے مقام کا اضافہ ہوگا۔اس سے  ہنر مند بھارتی ورکرز اور پروفیشنلز کے لئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس معاہدے کی تکمیل سے  پرتگال اور بھارت ، بھارتی  ورکز کے تقرر کے لئے ایک رسمی  انتظام کریں گے۔

فوائد:

بھارتی ورکرز  کے لئے  پرتگال میں  کام کرنے کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔معاہدے میں مجوزہ  حکومت  سے حکومت  تک کے میکانزم سے دونوں جانب سے  زیادہ سے زیادہ مدد کے ساتھ  ورکرز کے آنے جانے کا کام آسان ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-8780                   

 


(Release ID: 1753166) Visitor Counter : 187