نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کول انڈیا لمیٹڈ نے امور نوجواں اور کھیل کی وزارت کے نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ کو 75 کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کی


بنگلور، بھوپال کی سائی اکادمیوں میں اور ایل این آئی پی ای گوالیار میں ایتھلیٹوں کے لیے ہاسٹل بنائے جائیں گے: جناب انوراگ ٹھاکر

بھارت کو کھیل کا پاور ہاؤس بنانے کے لیے پی ایس یو، کارپوریٹ اور افراد جیسے متعلقین کو این ایس ڈی ایف میں تعاون کرنا چاہیے: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 07 SEP 2021 1:54PM by PIB Delhi

کلیدی ہائی لائٹس:

سائی اور کول انڈیا کو مشترکہ طور پر ایک کھیل اکادمی قائم کرنی چاہیے: جناب انوراگ ٹھاکر

سی آئی ایل کے ذریعے فراہم کیے گئے فنڈ کا عقلمندی سے استعمال کیا جائے گا اور پروجیکٹ کو متعینہ مدت کے اندر پورا کیا جائے گا: جناب نستھ پرمانک

امور نوجواں اور کھیل کی وزارت کے ماتحت کھیل محکمہ کے نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ (این ایس ڈی ایف) نے امور نوجواں اور کھیل کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر کی موجودگی میں آج نئی دہلی میں کول انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیا۔ اس معاہدہ کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ این ایس ڈی ایف کو 75 کروڑ روپے کی رقم فراہم کرے گی۔ یہ رقم کمپنی کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حصہ کے طور پر دی جا رہی ہے۔ امور نوجواں اور کھیل کے وزیر مملکت جناب نستھ پرمانک اور محکمہ کھیل کے سکریٹری جناب روی متل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RDXD.jpg

اپنے خطاب میں جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حالیہ اولمپک اور پیرالمپک میں ہمارے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے پس منظر میں کول انڈیا کے ذریعے این ایس ڈی ایف میں بیش قیمتی امداد مناسب وقت پر آئی ہے۔ انہوں نے پیرالمپک میں اب تک کی سب سے بہتر کارکردگی کے لیے اور ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں میں 19 تمغے جیتنے پر ہندوستانی ایتھلیٹوں کو مبارکباد دی۔ کول انڈیا کی پہل کی تعریف کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کوئلہ کی کانکنی سے حاصل رقم کا ایک حصہ ہمارے کھلاڑیوں کو ’ہیرے‘ کی طرح تراشنے کے کام آئے گا، جس سے انہیں پوڈیم پر کھڑے ہونے کی کامیابی ملے گی۔ جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اس فنڈ کا استعمال قومی اور بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ مقام حاصل کرنے کے سلسلے میں عام اور مخصوص کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس فنڈ کا استعمال بنیادی ڈھانچہ کی جدید کاری اور ترقی کے لیے بھی عقلمندی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ پچھلے کئی سالوں میں، مختلف پبلک انڈر ٹیکنگ نے این ایس ڈی ایف میں کھلے دل سے تعاون کیا ہے۔ جناب ٹھاکر نے کہا، ’’ایس اے آئی اور ایل این آئی پی ای کے تحت کھیل اکادمیوں کو ایتھلیٹوں کے لیے زیادہ ہاسٹل کی ضرورت تھی۔ کھیل ایتھلیٹوں کے تین ہاسٹل کی تعمیر کے لیے کول انڈیا لمیٹڈ کے 75 کروڑ روپے کے تعاون سے ٹریننگ میں آسانی ہوگی اور سہولیات میں اضافہ ہوگا۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NR9Y.jpg

جناب ٹھاکر نے آگے کہا کہ بنگلور اور بھوپال کی سائی اکادمیوں اور ایل این آئی پی ای گولیار میں تین ہاسٹل کی تعمیر کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط سے محکمہ کھیل/این ایس ڈی ایف اور کول انڈیا لمیٹڈ کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔ وزیر موصوف نے تجویز دی کہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور کول انڈیا لمیٹڈ کو ملک میں کھیل کے کلچر کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ طور پر ایک کھیل اکادمی قائم کرنی چاہیے۔

جناب ٹھاکر نے تمام پبلک انڈر ٹیکنگ، کارپوریٹ اور افراد سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حصے کے طور پر این ایس ڈی ایف میں کھلے دل سے تعاون کریں اور بھارت کے کھیل کے پاور ہاؤس بننے کے اس سفر میں ساتھی بنیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00383ZY.jpg

اپنے خطاب کے دوران جناب نستھ پرمانک نے کہا کہ کول انڈیا لمیٹڈ نے ہمیشہ ہی بھارت میں مقابلہ جاتی کھیلوں کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دیا ہے۔ جناب پرمانک نے بھروسہ دلایا کہ سی آئی ایل کے ذریعے فراہم کی گئی رقم کا مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے گا اور پروجیکٹ کو متعینہ مدت کے اندر پورا کیا جائے گا۔

کھیل سکریٹری جناب روی متل نے کہا کہ ان تینوں اکادمیوں میں ہاسٹل کی تعمیر سے ان تینوں ہی مقامات پر قومی کوچنگ کیمپ لگانا ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے کول انڈیا سے مستقبل میں بھی این ایس ڈی ایف میں اپنا بیش قیمتی تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GT8U.jpg

کول سکریٹری جناب انل جین نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ میں تعاون دینا کول انڈیا کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف با صلاحیت کھلاڑیوں کے عروج میں ضروری تعاون فراہم کرنا کول انڈیا کا فرض ہے، وہیں دوسری طرف اس سے کول انڈیا کی برانڈ نامیج کو نکھارنے میں بھی کافی مدد ملتی ہے۔

نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ (این ایس ڈی ایف) میں خاص طور سے پی ایس یو اور پی ایس بی کی جانب تعاون حاصل ہوا ہے۔ 31 مارچ 2021 تک سی ایس آر کے تحت 170 کروڑ روپے کا تعاون ملا ہے۔ اسی کے متوازی امور نوجواں اور کھیل کی وزارت نے 164 کروڑ روپے کی رقم دی۔

اس فنڈ سے وزارت نے مختلف اداروں کو بنیادی ڈھانچے اور اکادمیوں کے قیام، کھلاڑیوں کو ان کی ضرورت کے مطابق ٹریننگ کے لیے مدد اور ٹارگیٹس اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) میں شامل ایتھلیٹوں کے لیے  اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کو مدد فراہم کی ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8745

 

 


(Release ID: 1752880) Visitor Counter : 206