کانکنی کی وزارت

معدنیات کی تلاش کے زبردست امکان سے استفادہ


جیولوجیکل سروے آف انڈیا کے ذریعہ بدھ کے روز کمپوزٹ لائسنس کے طور پر نیلامی کے لئے 100 جی4 منرل بلاکس رپورٹ کی سپردگی کی تقریب

Posted On: 06 SEP 2021 3:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  6 ستمبر 2021،    ایم ایم ڈی آر ترمیمی قانون 2015 سے  متوقع لائسنسنگ اور  کانکنی  کی لیز  کے معاملے میں  معدنی رعایتیں مختص کئے جانے کے کام میں  شفافیت آئی ہے ۔مسلسل جاری رہنے والی اس کوشش میں  مائنس اینڈ منرلس (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی قانون  میں مارچ 2021 میں مزید رعایت دی گئی ہے۔ حالیہ ترمیم سے  کانکنی کے شعبے میں  روزگار اور  سرمایہ کاری میں اضافے ، ریاستوں کی آمدنی میں اضافے، کانوں کے  پروڈکشن   میں اضافے اور ان کے   معینہ مدت کے اندر کام کرنے کے  طریقوں میں بہتری،  پٹے دار  کی تبدیلی کے بعد  کانکنی کے کام جاری رکھنے  معدنی  وسائل کی تلاش اور نیلامی کی رفتار  میں تیزی آنے کی توقع ہے۔

اس ترمیم کے ساتھ آتم نربھر بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے مقصد سے  جیو لوجیکل سروے آف انڈیا نے  نیلامی کے لئے  100 جغرافیائی اعتبار سے  معدنیات کے امکان والے  بلاکس کا خاکہ تیار کیا ہے۔

ریاستی حکومتوں کو یہ 100 رپورٹس سپرد کئے جانے سے مزید معدنیات بلاکوں کی نیلامی پر  ملک میں  معدنیات کی مسلسل سپلائی اور  ریاستی حکومتوں کی زیادہ آمدنی کو یقینی بنایا جائے گا۔ دہلی میں 8 ستمبر 2021 کو  مذکورہ رپورٹوں کی سپردگی کی تقریب میں  کانکنی، کوئلے اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرلہاد جوشی ، کانکنی ، کوئلے اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل   دنوے مہمان خصوصی ہو ں گے۔

اقتصادی اعتبار سے قابل عمل  معدنیاتی  ذخائر کے سلسلے میں  تلاش کی بڑی کارروائیوں  میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کمی آئی ہے اور یہ  زبردست ٹیکنالوج4یکل ترقی کے باوجود  ایک عالمی صورتحال ہے۔ اس لئے  حالات کا تقاضہ ہے کہ  روایت سے ہٹ کر کام کیا جائے، نئے نظریات اخیتار کئےجائیں، سرکاری اور نجی شعبوں کے تعاون اور پرجوش شراکت داری میں اضافہ کیا  جائے۔ اس  بات کے پیش نظر  جی ایس آئی کے ذریعہ  ریاستی حکومتوں کو  100 رپورٹوں کی سپردگی کانکنی کے شعبے ، صنعتی ترقی اور روزگار پیدا کرنے کے سلسلے میں بہت اہم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8708                        



(Release ID: 1752624) Visitor Counter : 206