صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ -19سے متعلق تازہ معلومات

Posted On: 06 SEP 2021 9:30AM by PIB Delhi

نئی دہلی 06 ستمبر2021: ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت ابھی تک 68.75 کروڑٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 38948 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں جبکہ کل معاملوں میں سے زیر علاج مریضوں کا اب تک  1.23فیصد ہے ۔ بھارت میں  سردست  زیر علاج مریضوں کی تعداد 404874  ہے اور صحتیابی کی شرح فی الحال 97.44فیصد ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں  میں   43983 مریض صحتیاب ہوئے ہیں او  ر اس طرح صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد  32181995 ہوگئی ہے۔ہفتہ وار جانچ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے افراد کی شرح 2.85 فیصد ہے جو گزشتہ 73 دن میں  تین فیصد سے بھی کم ہے۔ یومیہ جانچ کے بعد متاثرہ  پائے جانے والے افراد کی شرح  2.76 فیصد ہے ، جو گزشتہ سات دن میں تین فیصد سے بھی کم ہے اور ابھی تک 53.14 کروڑ نمونوں کی جانچ  کی جاچکی ہے۔

*************

 

ش ح۔ح ا۔رم

U-8673


(Release ID: 1752463) Visitor Counter : 202