خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی ایرانی کا پورے ملک میں آنگن واڑی کارکنوں اور مددگاروں سے خطاب


ڈبلیو سی ڈی کی مرکزی وزیر نے، خواتین اور بچوں کی بہتری کے لیے انتھک کوششوں کرنےکے لیے، آنگن واڑی ورکرز کا شکریہ ادا کیا کہ اور پوشن 2.0 کے لیے تجاویز طلب کیں

مرکزی وزیر محترمہ سمرتی ایرانی نے تمام اے ڈبلیو ڈبلیوز پر زور دیا کہ وہ خاص طور پر تمام خواہش مند اضلاع میں ’پوشن واٹیکا‘ قائم کریں

Posted On: 03 SEP 2021 6:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3 ستمبر2021:   خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی زوبین ایرانی نے آج ’’ آزادی کا امرت مہوتسو ‘‘ کے تحت ستمبر کے پورے مہینے میں منعقد ہونے والی ’پوشن ماہ’ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں آنگن واڑی کارکنوں سے خطاب کیا۔ شروع میں ، محترمہ ایرانی نے تمام آنگن واڑی ورکرز (اے ڈبلیو ڈبلیوز) اور آنگن واڑی مددگاروں کا، خاص طور پر کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران، ان کی پرعزم اور انتھک کوششوں پر شکریہ ادا کیا جو خواتین اور بچوں کی مجموعی بہتری کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے خیالات اور تجاویز بھیجیں جنہیں پوشن 2.0 میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

ڈبلیو سی ڈی کی مرکزی وزیر نے تمام اے ڈبلیو ڈبلیوز کو حوصلہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پوشن ماہ کی ماہانہ تقریبات کے دوران تمام آنگن واڑی مراکز، خاص طور پر ملک کے تمام خواہش مند اضلاع میں'پوشن واٹیکا' (نیوٹریشن گارڈن) قائم ہیں ، ۔ محترمہ ایرانی نے اس سلسلے میں مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور اے ڈبلیو ڈبلیوز سے کہا کہ وہ پوشن واٹیکاکو نئی تحریک دینے کے لیے عہدیداروں کے ساتھ مل کر کام کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R6EM.png

مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن اور مشن ہے کہ ایک صحت مند اور خوشحال قوم، خاص طور پر خواتین اور بچوں کو یقینی بنایا جائے اور اس کے لیے وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام آنگن واڑی مراکز کو جدید ترین بنیادی ڈھانچہ اور مدد فراہم کی جائے۔ محترمہ ایرانی نے کہا کہ پوشن 2.0 کے ذریعے آنگن واڑی مراکز کو بہتر بنیادی ڈھانچہ کے ذریعے زیادہ مجاز (سکشم آنگن واڑی) بنایا جائے گا اور خواتین اور بچوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جائیں گی۔

محترمہ ایرانی نے یہ بھی بتایا کہ تمام اے ڈبلیو ڈبلیوز کے لیے خصوصی بیمہ اسکیم پر غور کیا جا رہا ہے اور اس کے لیے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ضروری اقدامات کریں تاکہ اے ڈبلیو ڈبلیوز کو بیمہ کا احاطہ فراہم کیا جا سکے۔

اختتامی کلمات میں، مرکزی وزیر نے کہا کہ پوشن ماہ بھی تمام اے ڈبلیو ڈبلیوز کا شکریہ ادا کرنے کا ایک موقع ہے اور کہا کہ صرف مہینہ ہی نہیں بلکہ پورا سال آنگن واڑی ورکرز کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔

*****

U.No.8623

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1751909) Visitor Counter : 170