وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

ولادی ووستوک میں منعقد چھٹے مشرقی اقتصادی فورم 2021 میں وزیر اعظم کا ورچوئل خطاب

Posted On: 03 SEP 2021 2:45PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 3 ستمبر، 2021 کو ولادی ووستوک میں منعقد چھٹے مشرقی اقتصادی فورم (ای ای ایف) کے مکمل اجلاس کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مخاطب کیا۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم 2019 میں 5ویں ای ای ایف کے مہمان خصوصی تھے، جو کسی ہندوستانی وزیر اعظم کے لیے پہلا موقع تھا۔

روسی دور دراز مشرق کی ترقی کے لیے صدر پوتن کے نظریہ کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے بھارت کی ’’مشرق نواز پالیسی‘‘ کے تحت روس کے ایک قابل اعتماد حصہ دار ہونے کے اپنے عزم کو دوہرایا۔ انہوں نے روسی دور دراز مشرق کی ترقی میں بھارت اور روس کی قدرتی تکمیلیت کو نشان زد کیا۔

’خصوصی اور مخصوص اختیار والی اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘ کے موافق وزیر اعظم نے دونوں فریقین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے وبائی مرض کے دوران تعاون کے اہم شعبوں کے طور پر ابھرے صحت اور فارما شعبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہیرا، کوکنگ کول، اسٹیل، لکڑی سمیت اقتصادی تعاون کے دیگر ممکنہ شعبوں کا بھی ذکر کیا۔

ہندوستانی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ای ای ایف-2019 کے سفر کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے روس کے دور دراز مشرق کے 11 علاقوں کے گورنروں کو بھارت آنے کی دعوت دی۔

کووڈ-19 وبائی مرض کی چنوتیوں کے باوجود، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کی قیادت میں ایک ہندوستانی وفد، جس میں اہم ہندوستانی تیل اور گیس کمپنیاں شامل ہیں، ای ای ایف کے تحت بھارت-روس تجارتی مذاکرہ میں شرکت کر رہا ہے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی اور روس کے سکھا-یاکوتیا صوبہ کے گورنر کے درمیان ای ای ایف کے دوران 2 ستمبر کو ایک آن لائن میٹنگ ہوئی۔ مختلف شعبوں کی مشہور ہندوستانی کمپنیوں کے 50 سے زیادہ نمائندے بھی آن لائن پروگرام میں شرکت کریں گے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8611

 


(Release ID: 1751750) Visitor Counter : 257