امور داخلہ کی وزارت
کووڈ-19 وبائی مرض کی وجہ سے ہندوستان میں پھنسے غیر ملکی شہریوں کا ہندوستانی ویزا یا ان کے قیام کی مدت کو 30 ستمبر 2021 تک درست سمجھا جائے گا
Posted On:
02 SEP 2021 7:17PM by PIB Delhi
کووڈ-19 وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کے سبب، بہت سے غیر ملکی جو مارچ 2020 سے پہلے مختلف قسم کے ویزا پر ہندوستان آئے تھے، وہ اپنی منزل کی طرف جانے والی پروازوں کی غیر موجودگی میں ملک میں بھی پھنس گئے تھے۔ مرکزی حکومت نے ایسے غیر ملکی شہریوں کو ہندوستان میں قیام کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے ان کے ریگولر ویزا یا ای ویزا یا قیام کی مدت کو کسی بھی جرمانہ کے بغیر بڑھا دیا تھا اور انہیں یہاں ٹھہرنے کی اجازت دے دی تھی۔ یہ سہولت جو 31 اگست، 2021 تک دستیاب تھی، اسے مرکزی حکومت نے بڑھا کر اب 30 ستمبر، 2021 تک کر دیا ہے۔ ایسے غیر ملکی شہریوں کو 30 ستمبر، 2021 تک اپنے ویزا کی تاریخ کو آگے بڑھانے کے لیے متعلق ایف آر آر او/ ایف آر او میں کوئی درخواست جمع نہیں کرانی ہوگی۔ ملک سے جانے سے پہلے وہ ای ایف آر آر او پورٹل پر خروج کی اجازت کے لیے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، جو بغیر کوئی جرمانہ وصول کیے متعلقہ ایف آر آر او/ایف آر او کے ذریعے فراہم کر دی جائے گی۔
اگر 30 ستمبر، 2021 سے آگے ویزا کو بڑھانے کی ضرورت پیش آئی، تو متعلقہ غیر ملکی شہری پیسے کی ادائیگی کی بنیاد پر آن لائن ای ایف آر آر او پلیٹ فارم پر جاکر ویزا کو بڑھانے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں، جس پر متعلقہ ایف آر آر او / ایف آر او کے ذریعے غور کیا جائے گا، جیسا کہ گائیڈ لائنس کے مطابق اہلیت سے مشروط ہوگا۔
تاہم، افغانستان کے جو شہری کسی بھی قسم کے ویزا پر پہلے سے ہی ہندوستان میں ہیں ان کے ویزا کو افغانستان کے شہریوں کے لیے الگ سے جاری کی گئی گائیڈ لائنس کے تحت آگے بڑھا دیا جائے گا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:8581
(Release ID: 1751527)
Visitor Counter : 233