وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے کیوڈیا، گجرات میں ڈیفنس ایکسپو-2022 کی تیاریوں کا جائزہ لیا


کہا، گھریلو اور بین الاقوامی شرکت میں اضافہ کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جائیں گی

ہمارا مقصد ہے ’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘: وزیر دفاع

اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت جلد ہی عالمی دفاعی سازو سامان بنانے کا مرکز بن جائے گا

Posted On: 02 SEP 2021 4:11PM by PIB Delhi

بنیادی ہائی لائٹس:

  • یہ پروگرام گاندھی نگر میں 10 سے 13 مارچ، 2022 کے درمیان منعقد کیے جائیں گے
  • دفاعی وزیر کی سطح پر کانکلیو، ہائبرڈ ایونٹس، لائیو ڈیمونسٹریشنز اور بزنس سیمیناروں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے
  • مقصد ہے دفاع میں خود انحصاری حاصل کرنا اور برآمدات میں اضافہ کرنا
  • بھارت کو بری، بحری، فضائی اور گھریلو سیکورٹی سسٹم اور دفاعی انجینئرنگ کا بڑا مقام بنانا

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ اور گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب وجے روپانی نے مشترکہ طور پر 02 ستمبر، 2021 کو کیوڈیا، گجرات میں ڈیفنس ایکسپو-2022 کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ڈیفنس ایکسپو کا 12واں ایڈیشن گاندھی نگر، گجرات میں 10 مارچ سے 13 مارچ، 2022 کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔ یہ بھارت کا بری، بحری، فضائی اور گھریلو سیکورٹی سسٹم کو دکھانے کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے۔

میٹنگ کے دوران، جناب راجناتھ سنگھ اور وزارت دفاع اور حکومت گجرات کے سینئر افسران نے نوٹ کیا کہ ڈیفنس ایکسپو کا پچھلا ایڈیشن، جو فروری 2020 میں اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں منعقد ہوا تھا، حکومت ہند اور اتر پردیش حکومت کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے بے انتہا کامیاب رہا تھا۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ چونکہ ڈیفنس ایکسپو-2022 آزادی کی 75ویں سالگرہ کے ساتھ ہی منعقد ہو رہا ہے، جسے ’آزادی کاامرت مہوتسو‘ کے نام سے منایا جا رہا ہے، اس لیے اس پروگرام میں سرگرم حصہ داری کی ضرورت ہے اور تمام سطحوں پر اس کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MCHQ.jpg

جاری تیاریوں پر طمانیت کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر دفاع نے تمام متعلقین سے اپیل کی کہ وہ آئندہ ہونے والے پروگرام میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پچھلے ایڈیشن کے مقابلے ڈیفنس ایکسپو-2022 میں صرف گھریلو ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی شرکاء کی تعداد بہت زیادہ ہوگی۔ حکومت کے ’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘ عزم کو دوہراتے ہوئے، جناب راجناتھ سنگھ نے اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت بہت جلد عالمی مینوفیکچرنگ کا مرکز بن جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم ’آتم نربھر بھارت‘ کی جانب اونچی چھلانگ لگا رہے ہیں جیسا کہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تصور کیا ہے۔ ہم بہت جلد دفاع میں خود کفیل بن جائیں گے۔ ہمارا مقصد درآمدات پر انحصار کو کم کرنا اور دفاعی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔‘‘

اس موقع پر، جناب راجناتھ سنگھ کی موجودگی میں وزارت دفاع اور حکومت گجرات کے درمیان ڈیفنس ایکسپو-2022 منعقد کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے۔ ڈیفنس ایکسپو-2022 ایک ہائبرڈ بزنس ایونٹ ہوگا، جس میں ہیلی پیڈ نمائش مرکز پر نمائش لگائی جائے گی، مہاتما مندر کنونشن اور نمائش مرکز میں سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ احمد آباد میں سابرمتی ندی کے کنارے ہتھیاروں اور ڈیفنس پلیٹ فارم کی نمائش کا بھی منصوبہ تیار کیاجا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GZ03.jpg

جائزہ میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں سکریٹری (ڈیفنس پروڈکشن) جناب راج کمار، ایڈیشنل چیف سکریٹری انڈسٹریز اینڈ مائنز، گجرات ڈاکٹر راجیو کمار گپتا، جوائنٹ سکریٹری (ایرو اسپیس) جناب چندر شیکھر بھارتی، انڈسٹریز کمشنر اور چیئرمین انڈیکس ٹی بی ڈاکٹر راہل بی گپتا موجود تھے۔

ڈیفنس ایکسپو-2022 کامقصد دفاع میں ’آتم نربھر بھارت‘ کے مقصد کو حاصل کرنا اور 2024 تک پانچ بلین امریکی ڈالر کی دفاعی برآمدات کے ہدف تک پہنچنا ہے۔ اس کا مقصد بھارت کو بری، بحری، فضائی اور گھریلو سیکورٹی سسٹم اور دفاعی انجینئرنگ کی ایک بڑی منزل بنانا ہے۔

ڈیفنس ایکسپو-2022 کا انعقاد کووڈ-19 پروٹوکول کو دھیان میں رکھتے ہوئے کیا جائے گا اور اس میں زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی اور گھریلو شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ تیار کیے گئے ایونٹس میں درج ذیل شامل ہیں:

  • پالیسی سازی کے عمل کو تیز کرنےکے لیے وزیر دفاع کی سطح پر ایک کانکلیو۔
  • ورچوئل طریقے سے پروگراموں میں شامل ہونے اور سیمیناروں میں شرکت کرنے کے لیے حاضری کا ایک ہائبرڈ سسٹم، بی ٹو بی میٹنگوں کا انعقاد، مصنوعات کو دیکھنا اور خیالات کا تبادلہ وغیرہ۔
  • سروسز، ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز اور انڈسٹری کو بری، بحری، فضائی اور گھریلو سیکورٹی سسٹم دکھانے کے یے لائیو ڈیمونسٹریشنز۔
  • بین الاقوامی اور ہندوستانی انڈسٹری چیمبرز دونوں کے ذریعے بزنس سیمینار

گجرات حکومت اس موقع کا استعمال اپنے ایرواسپیس اور دفاعی وژن کو آگے بڑھانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے کرے گی۔

فروری 2021 میں ہندوستان پہلا ملک تھا جس نے ہائبرڈ ایرو اسپیس نمائش، ایرو انڈیا-2021 کا انعقاد بنگلورو میں کیا تھا، جس میں کووڈ-19 پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا گیا تھا۔ وزارت دفاع کے محکمہ دفاعی پروڈکشن کے تحت ہونے والے اس پروگرام میں بڑے پیمانے پر عالمی موجودگی درج کی گئی تھی۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8576

 

 


(Release ID: 1751526) Visitor Counter : 248