وزارت اطلاعات ونشریات

پی ایم جے ڈی وائی دور دراز علاقوں اور پہاڑی علاقوں میں پہنچی، جس سے معاشرے کے تمام طبقات  کو فائدہ ہوا: ماہرین کی رائے


پی ایم جے ڈی وائی کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر  پی آئی بی گوہاٹی نے  ویبینار کا انعقاد کیا

Posted On: 02 SEP 2021 3:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2 ستمبر 2021،    اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، گوہاٹی کے ڈی جی ایم جناب سشانت کمار ساہوکے مطابق  بھارت میں مالیاتی شمولیت  کے حقیقی سفر کا آغاز 2014 میں اس وقت ہوا جب پردھان منتری جن دھن یوجنا  (پی ایم جے ڈی وائی)  اور دیگر متعلقہ اسکیمیں شروع کی گئیں۔ انہوں نے یہ بات پردھان منتری جن دھن یوجنا کے آغاز کی ساتویں سالگرہ پر منعقدہ ایک وبینار سے خطاب کرتے ہوئے  کہی۔ اس ویبینار کا انعقاد آج پریس انفارمیشن بیورو نے  کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-09-02at13.58.14KA2H.jpeg

مالیاتی شمولیت کا ذکر کرتے ہوئے جناب ساہو نے کہا کہ  مالیاتی شمولیت  خصوصی طور پر  قرض، سرمایہ کاری، بیمہ اور پنشن سے متعلق مختلف  مالیاتی  اسکیموں کے ذریعہ  معاشرے کے  معاشی طور پر کمزور طبقے کو  قابل اعتماد  مالیاتی حل فراہم کراتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آسام میں پی ایم جے ڈی وائی اسکیم کے تحت  ریکارڈ تعداد میں بینک کھاتے کھولے گئے۔ جون 2021 تک  پچاس لاکھ  گھروں  نے ریاست میں  ایک کروڑ 90 لاکھ پی ایم جے ڈی وائی کھاتے کھلوائے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں دیگر اسکیموں مثلاً  پی ایم جیون جیوتی بیمہ  اور اٹل پنشن یوجنا کی کامیابی کے بارے میں بھی بتایا۔

جناب ساہو نے  مختلف اضلاع اور بلاک کی سطح کے تمام متعلقین مثلاً سرکاری افسروں اور این جی اوز سے درخواست کی کہ وہ اس پروگرام میں اچھے طریقے سے شرکت کریں تاکہ  مالیاتی شمولیت کا پروگرام  عوام کے سب سے نچلے طبقے تک پہنچ سکے اور  یہ تحریک کامیاب ہوسکے۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ایل ایچ ایم، کولکاتا کی ڈی جی ایم  محترمہ کوہو گانگولی نے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے  بتایا کہ  سکم میں اب تک  86000 جن دھن کھاتے کھولے گئے ہیں۔ اس کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  جن دھن یوجنا کے فائدے  دور دراز کے علاقوں اور پہاڑی علاقوں تک پہنچے ہیں جس سے  عوام کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-09-02at13.58.14(1)KZDU.jpeg

سکم سینٹرل یونیورسٹی میں  کامرس کے محکمے کے سربراہ پروفیسر ایس ایس مہا پاترا  نے  پی ایم جے ڈی وائی  کے ضمن میں  ملک  میں مالیاتی شمولیت اور  اقتصادی ترقی  کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ  سات سال کی چھوٹی سی مدت میں  بھارت میں بہت سی تبدیلیاں ہوئی ہیں  اور مالیاتی شمولیت کا ایکو سسٹم  مستحکم ہوا ہے اور اب  یہ غریب سے غریب آدمی تک  مالیاتی  خدمات فراہم کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جناب مہا پاترا نے مزید کہا کہ  کووڈ ۔ 19 کے دوران  آتم نربھر پیکیج کی وجہ سے   تمام بہبودی اسکیموں کے لئے  لوگوں نے  جن دھن کو ایک  چینل کے طور پر دیکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-09-02at13.58.14(2)5RLI.jpeg

 

 دینک پورودے  کے ایڈیٹر جناب روی شنکر روی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم جے ڈی وائی کی وجہ سے ہمارے ملک میں  اب  بالکل نچلی سطح کی آبادی کے لئے بھی  بینک کھاتہ کھلوانا مشکل نہیں رہا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت حکومت نے  ایسے لوگوں کو   بینک تک رسائی  فراہم کرائی ہے جن کے لئے بینک کھاتے کھولنا مشکل رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-09-02at13.58.14(3)6VJ2.jpeg

پی آئی بی کے میڈیا اینڈ کمیونی کیشن افسر  جناب گوپا جیت داس نے  استقبالیہ خطبہ دیا اور  ویبینار کی نظامت   پی آئی بی گوہاٹی کی میڈیا  اینڈ کمیونی کیشن آفیسر محترمہ سوچیرا ساہو نے کی۔ آج اس ویبینار میں  شمال مشرقی خطے  سے  پریس انفارمیشن بیورو کے  فیلڈ آفیسز اور  رینجل آؤٹ ریچ بیورو کے شرکا نے  حصہ لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8578

                          



(Release ID: 1751514) Visitor Counter : 178