نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزیر کھیل جناب انوراگ ٹھاکر اور وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے کھیلوں اور فٹنس سے متعلق ملک بھر میں پہلے کوئز کا آغاز کیا


فٹ انڈیا کوئز ملک میں اسپورٹس کلچر کی تعمیر میں تیزی لائے گا جس میں طلبا اس کے چیمپیئن ہوں گے: جناب انوراگ ٹھاکر

این ای پی 2020 طلبا کے لیے فٹنیس کو تا حیات رویے کے طور پر اپنانے کے لیے کھیل مربوط آموزش پر خصوصی توجہ دیتا ہے: جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 01 SEP 2021 7:18PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • ملک گیر کوئز ایک قومی پلیٹ فارم پر مقابلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا اور ان کے اسکولوں کے لیے 3 کروڑ روپے سے زائد کا مجموعی نقد انعام جیتنے کا موقع فراہم کرے گا
  • یہ فٹ انڈیا کوئز ہندوستان کی آزادی کے 75 سال منانے کے لیے مرکزی حکومت کے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ اقدام کا حصہ ہے
  • ٹوکیو اولمپکس میں تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا اور پی وی سندھو نے تقریب میں شرکت کی

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دہلی میں فٹ انڈیا کوئز کا آغاز کیا جو کہ فٹنس اور کھیلوں کے حوالے سے پہلی کوئز ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نشیتھ پرمانک بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔ ٹوکیو اولمپکس میں تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا اور پی وی سندھو نے تقریب میں شرکت کی۔ اسکول کے کچھ طلباء نے اس اقدام کو شروع کرنے کے لیے ایک فوری کوئز میں بھی حصہ لیا۔

 

 

ملک گیر کوئز کا مقصد اسکول جانے والے بچوں میں فٹنس اور کھیلوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، قومی پلیٹ فارم پر مقابلہ کرنے کا موقع فراہم کرنا اور اپنے اسکولوں کے لیے 3 کروڑ روپے سے زائد کا مجموعی نقد انعام جیتنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ فٹ انڈیا کوئز ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کے لیے مرکزی حکومت کے آزادی کا مہوتسو اقدام کا حصہ ہے اور اسے نہ صرف تمام ریاستوں کے طلبا کو ایک پلیٹ فارم پر لانے بلکہ انھیں ذہنی مہارت اور جسمانی تندرستی کے مقابلے میں شامل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

 

فٹ انڈیا کوئز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے کہا، ”جسمانی تندرستی کی طرح ذہنی تندرستی بھی اتنی ہی اہم ہے۔ فٹ انڈیا کوئز بہت کم عمر میں ذہنی چوکسی پیدا کرے گا اور کوئز بیک وقت کھیلوں سے متعلق علم کو بڑھانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ م ملک میں اسپورٹس کلچر کی تعمیر کے مقصد میں تیزی لائیں گے تاکہ سکول کے طلباء اس کے چیمپئن بن سکیں۔ مسابقت کا احساس ٹیم کے کردار اور ٹیم کے جذبے کو بھی بناتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جامع تعلیم اور ہماری زندگی میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ بچوں کے ساتھ اس کے تعامل نے طلباء کے سیکھنے اور بڑھنے کے لیے تناؤ سے پاک ماحول بھی بنایا ہے۔“

 

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ فٹنس اور تعلیم کے درمیان ایک مضبوط باہمی ربط ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) -2020 کھیلوں سے مربوط آموزش پر خصوصی توجہ دیتی ہے تاکہ طلبہ فٹنس کو زندگی بھر کے رویے کے طور پر اپنائیں جیسا کہ فٹ انڈیا موومنٹ میں تصور پیش کیا گیا ہے۔ جناب پردھان نے کہا کہ کووڈ-19 عالمی وبا نے معمولات کو متاثر کیا ہے اور فٹ انڈیا موومنٹ کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فٹ انڈیا کوئز طلباء کو فٹنس اور کھیلوں کے بارے میں اپنے علم کو ظاہر کرنے کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم مہیا کرے گا، مقامی کھیلوں اور ہمارے کھیلوں کے ہیرو سمیت ہندوستان کی شاندار کھیل کی تاریخ کے بارے میں آگاہی پیدا کرے گا اور یہ کہ روایتی ہندوستانی طرز زندگی کی سرگرمیاں کس طرح سب کے لیے فٹ زندگی کی کلید ہیں۔

 

 

اپنے خطاب کے دوران نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر مملکت جناب نشتھ پرمانک نے کہا کہ ہر عمر کے لوگوں نے فٹ انڈیا مشن میں حصہ لیا ہے اور تمام اسکولوں سے اپیل کی کہ وہ فٹ انڈیا کوئز میں حصہ لیں اور نیو انڈیا کو فٹ انڈیا بنائیں۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ وہ بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ اب ہم کھیلوں کے بارے میں بہت کچھ سوچ رہے ہیں اور کر رہے ہیں۔ یہ یقینی طور پر تمام طلبا کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ پی وی سندھو نے کہا کہ فٹ انڈیا کوئز طلبا کو ایک پلیٹ فارم دینے والا ہے اور انھوں نے ہر طالب علم سے اس کوئز میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

 

 

کوئز میں حصہ لینے کے لیے اسکولوں کو 1 ستمبر سے 30 ستمبر 2021 کے درمیان فٹ انڈیا کی ویب سائٹ پر دیے گئے لنک پر رجسٹر کرنا ہوگا اور اپنےان طلبا کو نامزد کرنا ہوگا جو اکتوبر کے آخر میں کوئز کے ابتدائی راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔

ابتدائی راؤنڈ میں جیتنے والے دسمبر کے مہینے میں ریاستی راؤنڈ میں حصہ لیں گے اور ریاستی راؤنڈ میں جیت حاصل کرنے والے پھر جنوری - فروری 2022 میں قومی سطح پر حصہ لیں گے۔ کوئز کا آخری راؤنڈ سٹار سپورٹس پر نشر کیا جائے گا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

01-09-2021

U: 8553



(Release ID: 1751285) Visitor Counter : 187