صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت میں کووڈ۔19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکے لگوانے والوں کی مجموعی تعداد 64 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے


گزشتہ 24 گھنٹوں میں 59 لاکھ کورونا کی خوراکیں  دی  جاچکی ہیں

کووڈ-19 سے شفایابی کی شرح سردست 97.53 فیصد ہے

پچھلے 24  گھنٹوں میں 30941 نئے معاملے درج کئے گئے

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد (370640) کل معاملات کے 1.13 فیصد  پر مشتمل ہے

ہفتہ وار شرح 2.51فیصد ہے ،جو گذشتہ 67دنوں میں 3فیصد سے بھی کم ہے

Posted On: 31 AUG 2021 9:35AM by PIB Delhi

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59,62,286 ویکسین خوراکیں لگانے کے ساتھ ہی ہندوستان کی کووڈ 19 ٹیکہ کاری کوریج نے آج صبح 7 بجے تک کی عارضی رپورٹوں کے مطابق 64.05 کروڑ (64,05,28,644) کی مجموعی تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ سنگ میل 68,50,464 سیشنوں کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔

آج صبح 7 بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد و شمار حسب ذیل  ہیں، جن کی تفصیلات پیش کی جا رہی ہیں:

 

ایچ سی ڈبلیو

پہلی ڈوز

1,03,57,727

دوسری ڈوز

83,70,851

ایف ایل ڈبلیو

پہلی ڈوز

1,83,20,921

دوسری ڈوز

1,31,39,739

18 سال سے 44 سال کی عمر کے لوگ

پہلی ڈوز

24,75,08,226

دوسری ڈوز

2,72,63,275

46 سال سے 59 سال کی عمر کے لوگ

پہلی ڈوز

13,02,09,298

دوسری ڈوز

5,40,22,975

60 سال کی عمر سے زیادہ کے لوگ

پہلی ڈوز

8,66,24,593

دوسری ڈوز

4,47,11,039

میزان

64,05,28,644

 

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے دائرہ کار کو تیز کرنے اور وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36,275 مریضوں کی صحت یابی سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد (وبائی مرض کے آغاز سے) بڑھ کر 3,19,59,680 ہوگئی ہے۔

اس کے نتیجے میں ہندوستان کی صحتیابی کی شرح 97.53 فیصد ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CPYG.jpg

مسلسل65ویں دن یومیہ 50,000 سے بھی کم معاملے درج کئے گئے ہیں۔ایسا مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے مشترکہ اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔

بھارت میں پچھلے 24 گھنٹوں میں نئے معاملات کی تعداد 30,941 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002940K.jpg

بھارت میں سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد3,70,640 ہے۔جانچ کے بعد متاثرہ پائے جانے والوں کی تعداد ملک میں مجموعی متاثرہ معاملات کا محض 1.13 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RQTZ.jpg

 

 

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں بڑی تعداد  میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ملک  میں پچھلے 24 گھنٹے میں  مجموعی طور پر 13,94,573 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ بھارت میں اب تک 52.15 کروڑ (52,15,41,098) نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

ایک طرف جب ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا  ہے۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح 2.51 فیصد ہے، جو  گزشتہ 67 دنوں میں 3 فیصد سے بھی کم درج ہورہی ہے۔ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی  یومیہ شرح بھی سردست 2.22 فیصد ہے،  جو پچھلے 66 دن میں 3 فیصد سے بھی کم اور مسلسل 85 دنوں میں 5 فیصد سے بھی کم درج ہورہی ہے ۔

 

 

 

************

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.8482


(Release ID: 1750659) Visitor Counter : 198