وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے جلیانوالہ باغ یادگار کے تجدید شدہ کمپلیکس کو قوم کےنام وقف کیا
وزیراعظم نے یادگار پر میوزیم گیلریز کا افتتاح بھی کیا
جلیانوالہ باغ کی دیواروں پر گولیوں کے نشانات میں معصوم لڑکوں اور لڑکیوں کے خواب اب بھی دکھائی دے رہے ہیں: وزیر اعظم
13 اپریل 1919 کے وہ 10 منٹ ہماری جدوجہد آزادی کی لازوال کہانی بن گئے ، جس کی وجہ سے ہم آج 'آزادی کا امرت مہوتسو' منانے کے قابل ہیں: وزیراعظم
کسی بھی ملک کے لیے اپنے ماضی کی ہولناکیوں کو نظر انداز کرنا درست نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ بھارت نے ہر سال 14 اگست کو’تقسیم کی ہولناکی کی یاد کادن ‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے: وزیراعظم
آزادی کے لیے ہمارے قبائلی سماج کی کافی خدمات ہیں اور اس نے بڑی قربانیاں دی ہیں ، تاریخ کی کتابوں میں ان کی خدمات کو وہ مقام نہیں ملا جو اسے ملنا چاہیے تھا: وزیراعظم
کورونا کا دور ہو یا افغانستان کا بحران ، ہندوستان اپنی پوری طاقت سے بھارتیوں کی مدد کے لیے کھڑا ہوجاتاہے: وزیر اعظم
’امرت مہوتسو‘ کے دوران ملک کے ہر گاؤں اور ہر کونے میں مجاہدین آزادی کو یاد کیا جا رہا ہے: وزیر اعظم
جدوجہد آزادی کے اہم مراحل اور قومی ہیروز سے وابستہ مقاما
Posted On:
28 AUG 2021 8:21PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جلیانوالہ باغ یادگار کے تجدید شدہ کمپلیکس کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے تقریب کے دوران یادگار پر ’میوزیم گیلریز‘ کا افتتاح بھی کیا۔ اس کمپلیکس کی تجدیدکاری کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے بے شمار ترقیاتی اقدامات کو پروگرام کے دوران نمایاں کیا گیا۔
وزیر اعظم نے پنجاب کے بہادروں کی سر زمین اور جلیانوالہ باغ کی مقدس مٹی کو سلام کیا۔ وزیر اعظم نے ماں بھارتی کے ان سپوتوں کو بھی سلام کیا ، جن کے اندر آزادی کی لو کو بجھانے کے لیے سنگ دلی کی تمام حدیں پار کردی گئیں۔
اس موقع پر معززین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جلیانوالہ باغ کی دیواروں پر گولیوں کے نشانوں میں معصوم لڑکے ، لڑکیوں ،بہنوں اور بھائیوں کے خواب آج بھی نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ شہیدی کنواں ، جہاں بے شمار ماؤں اور بہنوں کی ممتا چھین لی گئی ، ان کی زندگیاں چھین لی گئیں، ان سبھی کو آج ہم یاد کررہے ہیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ جلیانوالہ باغ وہ مقام ہے، جس نے سردار اودھم سنگھ ، سردار بھگت سنگھ، جیسے کئی انقلابیوں ، قربانی دینے والوں ،مجاہدین کو بھارت کی آزادی کے لئے مرمٹنے کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ 13 اپریل 1919 کے وہ 10 منٹ ہماری آزادی کی لڑائی کی لازوال کہانی بن گئے ، جس کی وجہ سے آج ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا پارہے ہیں۔ ایسے میں آزادی کے 75 ویں سال میں جلیانوالہ باغ یادگار کی اس جدید شکل کو قوم کے نام وقف کرنا ، ہم سبھی کے لئے بہت بڑی تحریک کا موقع ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جلیانوالہ باغ قتل عام سے پہلے اس مقام پر بے ساکھی کے مبارک میلے لگتے تھے۔ اسی دن گروگوبند سنگھ جی نے ’سربت دا بھلا‘ کے جذبہ کے ساتھ خالصہ پنتھ قائم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75 ویں سال میں جلیانوالہ باغ کی یہ نئی شکل اہل وطن کو اس مقدس کی تاریخ کے بارے میں ، اس کے ماضی کے بارے میں بہت کچھ جاننے کی تحریک دے گی۔
جناب مودی نے کہا کہ ہر ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنی تاریخ کو محفوظ رکھے۔ تاریخ میں پیش آئے واقعات ، ہمیں سکھاتے بھی ہیں اور آگے بڑھنے کی سمت بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے لئے اپنے ماضی کی ایسی ہولناکیوں کو نظرانداز کرنا صحیح نہیں ہے۔ اس لئے، بھارت نے 14 اگست کو ہر سال ’ تقسیم کی ہولناکیوں کی یادکا دن‘ کی شکل میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے جلیانوالہ باغ جیسی ہولناکیاں ملک کی تقسیم کے وقت بھی دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں نے سب سے زیادہ تقسیم کی پریشانیوں کا سامنا کیا ہے۔ تقسیم کے وقت جو کچھ ہوا ، اس کا دردآج بھی بھارت کے ہر حصے میں ، اور خاص طور پر پنجاب کے خاندانوں میں ہم محسوس کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا بھر میں کہیں بھی، کوئی بھی بھارتی اگر مشکل میں پڑتا ہے ، تو بھارت پوری قوت کے ساتھ اس کی مدد کے لئے کھڑا ہوجاتا ہے۔ چاہے کورونا دور ہو یا پھر افغانستان کا موجودہ بحران، دنیا نے اسے مسلسل محسوس کیا ہے۔ آپریشن دیوی شکتی کے تحت افغانستان سے سینکڑوں ساتھیوں کو بھارت ساتھ لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’گرو کرپا‘ کی وجہ سے ہم لوگوں کے ساتھ ساتھ مقدس گروگرنتھ صاحب کے ’سوروپ‘ کو بھی سر پر رکھ کر بھارت لانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ گرووں کی تعلیمات سے اس طرح کے حالات سے پریشان لوگوں کے لئے پالیسیاں بنانے میں مدد ملتی ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ آج جس طرح کی عالمی حالات پیدا ہورہے ہیں، اس سے ہمیں یہ احساس بھی ہوتا ہے کہ ایک بھارت، شریسٹھ بھارت کے کیا معنی ہوتے ہیں۔ یہ واقعات ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ملک کی صورت میں ، ہر سطح پر آتم نربھرتا اور خوداعتمادی کیوں ضروری ہے ، کتنی ضروری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ امرت مہوتسو میں آج گاوں –گاوں میں مجاہدین آزادی کو یاد کیا جارہا ہے، ان کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے ۔ ملک میں جہاں بھی آزادی کی لڑائی کے اہم مقامات ہیں ، ان کو سامنے کے لئے ایک وقف شدہ سوچ کے ساتھ کوششیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی جنگ آزادی سے منسلک عظیم شخصیتوں سے متعلق مقامات کو آج محفوظ کرنے کے ساتھ ہی وہاں نئے پہلووں کا اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ جلیانوالہ باغ کی طرح ہی آزادی سے منسلک دوسری قومی یادگاروں کو بھی جدید بنایا جارہا ہے ۔ جن میں الہ آباد میوزیم انٹرایکٹیو گیلری، کلکتہ میں بپلابی بھارت گیلری سمیت دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کے ذریعہ آزاد ہند فوج (آئی این اے ) کی خدمات کو بھی تاریخ کے گمشدہ صفحات سے نکال کر سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انڈمان میں جہاں نیتاجی نے پہلی بار ترنگا لہرایا ، اس مقام کو بھی نئی شناخت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی انڈمان جزائر کا نام بھی جنگ آزادی کو وقف کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے قبائلی سماج نے کافی تعاون کیا اور ہماری آزادی کے لئے عظیم قربانیاں دیں۔ وزیراعظم نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ ان کی خدمات کو تاریخ کی کتابوں میں وہ مقام نہیں ملا جو ملنا چاہئے تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی 9 ریاستوں میں قبائلی مجاہدین آزادی اور ان کی جدوجہد کو نمایاں کرنے والے میوزیمز پر کام جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک عظیم قربانیاں دینے والے اپنے فوجیوں کے لئے قومی یادگار کی تعمیر کی خواہش رکھتا ہے۔ انہوں نے اطمینان ظاہر کیا کہ نیشنل وار میموریل آج کے نوجوانوں میں ملک کا دفاع کرنے اور ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ پیدا کررہا ہے ۔
پنجاب کی بہادری کی روایت کو واضح کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گرووں کے بتائے راستے پر چلتے ہوئے پنجاب کے بیٹے-بیٹیاں ملک کے سامنے آنے والے سبھی خطروں کے خلاف بے خوف ہو کر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس متمول وراثت کو محفوظ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے گرو نانک دیوجی کا 550 واں پرکاش اتسو، گرو گووبند سنگھ جی کا 350 واں پرکاش اتسو ، گرو تیغ بہادر جی کا 400 واں پرکاش اتسو گزشتہ سات برسوں کے دوران آیا اور مرکزی حکومت نے ان مبارک موقع پر گرووں کی تعلیمات کو پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے اس متمول ریاست کو نوجوانوں تک لے جانے کی کوششوں کو نمایاں کیا اور سلطان پور لودھی کو وراثت شہر میں بدلنے،کرتارپور کوریڈور، مختلف ملکوں کے ساتھ پنجاب کی فضائی کنکٹیوٹی ، گرو مقامات کے ساتھ رابطہ اور سودیش درشن یوجنا کے تحت آنندپور صاحب-فتح گڑھ صاحب – چمکور صاحب- فیروزپور-امرتسر-کھٹکر کلاں- کلانور-پٹیالہ ہیری ٹیج سرکٹ کی ترقی جیسی شروعات کرنے کی بات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آزادی کا یہ امرت کال(دور)پورے ملک کے لئے انتہائی اہم ہے۔ اس امرت کال میں انہوں نے سبھی سے وراثت اور ترقی دونوں کو آگے بڑھانے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین نے ہمیں ہمیشہ تحریک دی ہے اور آج ضروری ہے کہ پنجاب ہر سطح پر اور ہر سمت میں ترقی کرے۔ اس کے لئے انہوں نے سبھی سے ’سب کا ساتھ ، سب کاوکاس‘ کے جذبہ سے کام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے تمنا کی کہ جلیانوالہ والا باغ کی یہ سرزمین ملک کے اپنے مقصاد کو جلد پورا کرنے کے عزم کو مسلسل توانائی دیتی رہے۔
ثقافت کے مرکزی وزیر، ہاوسنگ اور شہری امور کے مرکزی ، ثقافت کے وزیرمملکت ، پنجاب کے گورنر اور وزیراعلیٰ، ہریانہ ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے وزرائے اعلیٰ، پنجاب کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان پارلیمان، جلیانوالہ باغ نیشنل میموریل ٹرسٹ کے ممبران سمیت دیگرشخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔
مزیدمعلومات کےلئےیہاں بیک گراونڈ دیکھیں
************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 8418)
(Release ID: 1750084)
Visitor Counter : 286
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada