وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

این ایف اے آئی کی فلمی پوسٹروں کی آن لائن نمائش ‘‘ چترانجلی @ 75 ’’ کا آغاز


نمائش میں  75 فلموں کے پوسٹروں کے ذریعے حب الوطنی کے مختلف جذبات کو پیش کیا گیا ہے

Posted On: 27 AUG 2021 2:05PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 27 اگست / ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کا جشن  منانے کے لئے ، ایسے میں ، جب کہ ملک  آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے ، پونے میں بھارت کے قومی  فلم آرکائیو میں فلموں  کے ایک خصوصی ورچوئل نمائش  ‘‘ چترانجلی @ 75 : پلاٹینیم پنورما ’’ کا آغاز کیا ہے ۔

 

بصری دستاویزات پر مبنی پنورما ، آن لائن  نمائش میں  آزاد ی کے حصول سے  اب تک کے ملک کے سفر  کو پیش کیا گیا ہے ۔  ڈجیٹل کلیکشن میں  مجاہدینِ آزادی اور فوجیوں کی بہادری اور قربانی   کو اجاگر کرنے والے ہندوستانی سینما کو پیش کیا گیا ہے ۔   اس نمائش میں  مختلف سماجی اصلاحات کی راہ ہموار کرنے والے سماجی جذبات اور  مسلح افواج کے ہیرو کو لا فانی بنانے والی فلمیں شامل کی گئی  ہیں ۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذریعے آزادی کے امرت مہوتسو  کے آئیکونک ویک کے جشن  کے ایک حصے کے طور پر اطلاعات و نشریات کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے نمائش کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی سینما   ملک کی سافٹ پاور ہے اور اس  نے   عالمی سطح پر  ملک کی شناخت قائم کرنے میں بڑا رول ادا کیا ہے ۔

ورچوئل نمائش کے بارے میں :

          ‘ چترانجلی @ 75 ’ ، 75 فلم پوسٹروں اور مختلف زبانوں کے سینما  کے فوٹو گراف کے ذریعے  حب الوطنی کےمختلف  جذبات کی عکاسی کرتی ہے ۔ نمائش کو تین  زمروں میں تقسیم  کیا گیا ہے  ،جس میں  سینما کے لینس  کے ذریعے جدوجہد آزادی ، سماجی اصلاحات کا سینما اور بہادر سپاہیوں کو سلام  شامل ہے ۔

‘ سینما  کے لینس سے جدو جہد آزادی  ’ نے  مختلف زبانوں میں ہمارے مجاہدینِ آزادی کے شاندار  کارناموں کی کہانیاں بیان کی گئی ہیں۔ ہمارے  مجاہدینِ آزادی کی بہادری اور قربانی کو ہندوستانی سینما میں  درست مقام دیا گیا ہے اور یہ کہانیاں آنے والی نسلوں  کو مسلسل تحریک  دیتی رہیں گی ۔

‘ سماجی اصلاحات کے سینما  ’ میں 20 صدی کی ابتدائی دہائیوں میں ہندوستانی سینما اور ہندوستانی قوم پرستی  کی تحریک کو پیش کیا گیا ہے ، جس میں طاقتور انداز اور دھنوں کے ذریعے حب الوطنی کا جذبہ پیش کیا گیا ہے۔ ان فلموں میں دکھائی جانے والی بہت سی سماجی اصلاحی تحریکیں اسی دور میں پیدا ہوئیں اور ایک طرح سے معاشرے کو متاثر کرنے میں معاون ثابت ہوئیں۔

‘ بہادر سپاہیوں کو سلام ’ ،  مسلح افواج کی بہادری کے لئے  ایک شاندار خراج عقیدت ہے ، جوہمارے سینما  میں بار بار موضوع بنا ہے ۔ اس زمرے میں پیش کی گئی جنگ پر  مبنی فلمیں بے لوث شہادت اور لافانی جذبہ پیدا کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔  یونیفارم میں ہیروز کو سلام پیش کرنے کے لئے یہ تصاویر نمائش میں دکھائی گئی ہیں۔

 

اس نمائش میں شامل کچھ قابل ذکر فلمیں اس طرح  ہیں:

1857 (ہندی ، 1946) - یہ ایک تاریخی فکشن فلم ہے ، جس میں ملک کی  آزادی کی پہلی جدوجہد کے پس منظر میں سریندر اور سریا نے اداکاری کی ہے۔

42 ( بیالیش  ) (بنگالی ، 1949) - ایک فلم ، جس میں 1942 ء کی ہندوستان کی بےچینی کے دور کی تفصیل پیش کی گئی ہے۔

پیولی فکون (آسامی ، 1955) - آسام کے ایک تاریخی کردار پر  بنی فلم ، بدان بورفوکان کے بیٹے ، پیولی فوکان کی زندگی اور جدوجہد پر مبنی ہے  ، جس نے برطانوی قبضے کے خلاف بغاوت کی۔  انہیں سزائے موت سنائی گئی اور 1830 ء میں جورہاٹ میں پھانسی دی گئی۔

کدو مرکانی (گجراتی ، 1960) – گجراتی  فلم کدو مکرانی ، عرف مشرق کا رابن ہڈ کو خراج عقیدت پیش کرنے والی فلم ہے ، جس  نے برطانوی حکمرانی کے خلاف مزاحمت کی ۔

کتور چنِّما (کنڑا ، 1961) - کنڑ زبان کی تاریخی ڈرامہ فلم ، ہدایت کار اور پروڈیوسر بی آر  پینتھولو ، جس میں بی سروجا دیوی نے کتور چِنماّ  کارول ادا کیا  ہے ،جنہوں نے 1824 ء میں برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف مسلح بغاوت کی قیادت کی۔

پڈانی منڈوکو (تیلگو ، 1962) - وی مدھوسودن راؤ کی ہدایت کاری میں ایک سیاسی فلم ، جس میں مہاتما گاندھی کی ڈانڈی نمک یاترا  اور ہندوستان کی تحریک آزادی کو مرکزی موضوع کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

حقیقت (ہندی ، 1964) - ایک جنگی ڈرامہ ، جس  کی ہدایت کاری اور فلم سازی  چیتن آنند نے کی ۔ فلم میں دھرمیندر ، بلراج ساہنی ، پریا راجونش ، سدھیر ، سنجے خان اور وجے آنند مرکزی کردار میں ہیں۔

سبھاش چندر (بنگالی ، 1966) - پیوش بوس کی ہدایت کاری میں ایک بنگالی کلاسک ، جو ہندوستانی تحریک آزادی کے عظیم رہنما نیتا جی سبھاش چندر بوس کی زندگی پر مبنی ہے۔

شہید اعظم بھگت سنگھ (پنجابی ، 1974)-اوم بیدی کی ہدایت کاری میں شہید بھگت سنگھ کی زندگی پر مبنی ایک بایوپک فلم۔

22 جون 1897 (مراٹھی ، 1979) - 1897 میں پونے  میں دو برطانوی افسران  والٹر چارلس رینڈ اور چارلس ایگرٹن ایرسٹ کے چاپیکر  بھائیوں کے ہاتھوں قتل کی سچی کہانی پر مبنی ایوارڈ یافتہ  فلم  ۔

گاندھی ( انگریزی / ہندی ، 1982 ) -  ریچرڈ ایڈمبرا کی ہدایت میں بنی سوانح عمری  پر مبنی  ، جسے پوری دنیا میں سراہا گیا   ، جس میں بین کنگسلے نے مہاتما گاندھی کا رول ادا کیا  ۔ اس   فلم نے 11 نامزدگیوں میں سے 8 اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) جیتے۔

ڈاکٹر امبیڈکر (تیلگو ، 1992) - باباصاحب امبیڈکر پر ایک بائیوپک ، جس کی ہدایت کاری بھارت پارپلی نے کی۔

کالاپانی (ملیالم ، 1996) –  پریا درشن کی کہانی اور ہدایت میں بنی فلم  میں 1915 ء میں ہندوستان  کی آزادی کے متوالوں کی سیلولر جیل ( کالا پانی ) میں زندگی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔

لوک مانیہ: ایک یوگ پروش (مراٹھی ، 2015) – یہ فلم   سماجی مصلح اور ہندوستانی کی آزادی کی تحریک میں شامل جناب بال گنگا دھر تلک  کی زندگی پر مبنی ہے ۔ سبودھ بھاوے نے تلک کا رول ادا کیا ہے ۔

 

The full list of 75 films can be found here.

The exhibition has been designed to be user-friendly, with easy features for downloading and sharing on social media.

            Click here to view and share the exhibition: https://www.nfai.gov.in/virtual-poster-exhibition.php.

Also Read:

I&B Minister launches e-Photo Exhibition “Making of the Constitution” and Virtual Film Poster Exhibition “Chitranjali@75”

 

******

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔  27.08.2021 )

U.No.  8393


(Release ID: 1750074) Visitor Counter : 312