خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچّوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے خواتین کو با اختیار بنانے سے متعلق اب تک کی پہلی جی- 20 وزارتی کانفرنس سے خطاب کیا۔
محترمہ اسمرتی ایرانی نے باہمی اشتراک کے ذریعہ جنسی اور خواتین پر مرکوز مسائل کو حل کرنے کے تئیں بھارت کے عزم کی مزید توثیق کی ۔
خواتین اور بچّوں کی بہبود کی مرکزی وزیر نے ساجھیدار ملکوں کے مابین جنسی مساوات اور خواتین کو با اختیار بنانے کے عمل کو فروغ دینے کی غرض سے جی – 20 کے ساتھ بھارت کی یکجہتی سے مطلع کیا ۔
Posted On:
27 AUG 2021 12:12PM by PIB Delhi
خواتین اور بچّوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے خواتین کو با اختیار بنانے سے متعلق جی -20 کی اب تک کی پہلی وزارتی کانفرنس سے خطاب کیا۔ یہ کانفرنس کل اٹلی میں سانتا مارگریٹا لی گیورے کے مقام پر مخلوط شکل میں منعقد ہوئی تھی ۔ مرکزی وزیر نے باہمی اشتراک کے ذریعہ جنسی اور خواتین پر مرکوز مسائل کو حل کرنے کے تئیں بھارت کے عزم کی مزید توثیق کی ۔ وزیر موصوف نے بھارت میں جنسی مساوات کو پروان چڑھانے، بہترحفظان صحت سے متعلق سہولیات کو مستحکم بنانے اور خواتین کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کی غرض سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے ذریعہ کئے گئے مختلف اقدامات کو اجاگر کیا۔
محترمہ اسمرتی ایرانی نے اپنے خطاب کے دوران ساجھیدار ملکوں کے درمیان جنسی مساوات اور خواتین کو با اختیار بنانے کے عمل کو تقویت بہم پہنچانے کے مقصد سے جی – 20 کے ساتھ بھارت کے باہمی تعاون اور یکجہتی سے بھی مطلع کیا ۔ اور تمام متعلقہ سطحوں پر تعاون اور باہمی تال میل کے ذریعہ جنسی مساوات اور خواتین کو با اختیار بنانے کے عمل کو فروغ دینے کا عزم کرنے میں جی – 20 کے جنسی مساوات کے وزراء کے ساتھ شامل ہوئیں ۔
خواتین کے تفویض اختیارات سے متعلق جی – 20 کانفرنس میں مشترکہ مقاصد اور ذمّہ دار یوں کا اقرار کیا گیا تاکہ ایس ٹی ای ایم، مالیاتی اور ڈجیٹل خواندگی ، ماحولیات اور پائیداری سمیت تمام شعبوں میں خواتین اور لڑکیوں کی ترقی اور مساوات سے متعلق مقاصد کے لئے کوشش کی جا سکے۔
*************
( ش ح ۔ ع م۔ ر ب(
U. No.8348
(Release ID: 1749518)
Visitor Counter : 267