صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

جناب منسکھ مانڈویا نے  آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا  کے تحت اسپتالوں میں  2 کروڑ مریضوں کے داخلے پر منعقد آروگیہ دھارا 2.0 کی صدارت کی


وزیراعظم کی سائشتہ پس منظر غریب اور بے سہارا افراد کے درد کو محسوس کرنے میں اہل بنایا ہے

یہ پروگرام یقینی بناتا ہے کہ غریب اور خوشحال لوگ ایک ہی مقام پر علاج کرا ئیں: اے بی-پی ایم جے اے وائی پر جناب مانڈویا

Posted On: 18 AUG 2021 4:58PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویا نے آیوش مان بھارت پردھان منتر جن آروگیہ یوجنا (اے بی- پی ایم جے اے وائی) کے تحت دو کروڑ افراد کے علاج کی تکمیل کے موقع پر  آروگیہ دھارا-2.0 پروگرام کی صدارت  کی۔

کل اسپتال میں دو کروڑ سے زیادہ مریضوں  کے داخلہ مکمل ہونے کی کامیابی کے ساتھ 23 دسمبر 2018 کو اسکیم کی شروعات کے بعد سے ملک میں 33 ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 23000 سرکاری اور پرائیویٹ پینل کردہ اسپتالوں کے بڑھتے نیٹ ورک کے ذریعہ ابھی تک تقریبا 25000 کروڑ روپئے کے علاج فراہم کئے جاچکے ہیں۔

 

 

 

اس کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے اور اس حصولیابی کو ممکن بنانے و الے ہر ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی وزیرصحت نے کہاکہ آیوش مان بھارت-پی ا یم جےاے وائی غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے لئے معیاری اور کفایتی صحت خدمات کو یقینی بنانے و الی ایک حوصلہ افزا اسکیم ہے۔ اس  اسکیم نے فی کنبہ ، فی سا ل 5 لاکھ روپئے کے نقدی اور غیر کاغذی صحت خدمات فوائد کے ساتھ سبھی اہل مستفیدین کو مضبوط بنایا ہے۔ اس طرح متعددپسماندہ زمرے کے لوگ قرض دہندہ کے پاس جائے بغیر علاج کراسکتے ہیں۔ ہندوستان میں سبھی کو صحت کوریج یقینی بنانے کے لئے مضبوط سیاسی عہد بستگی پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی سائشتہ بیک گراؤنڈ نے انہیں غریبوں اور محروم طبقات کے درد کو محسوس کرنے میں اہل بنایا۔ اس موقع پر انہوں نے  عوام سے  اسکیم کی تشہیر کی اپیل کی جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں اپنا نام درج کراسکیں جس سے انہیں پروگرام کے تحت ضروری علاج مہیا کرایا جاسکے۔

 اپنی ذاتی زندگی سے مثال دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ اسکیم نے غریب افراد کو اسی  اسپتال میں علاج کرانے کے لئے اہل بنایا ہے جہاں پر خوشحال  افراد علاج کراتے ہیں۔ جناب مانڈویا نے ملک کے سب سے غریب افراد تک اے بی- بی پی جے پروگرام کی رسائی بڑھانے اور مستفیدین کو  اسکیم کے بارے میں بیدار کرنے کےلئے آروگیہ دھارا 2.0 کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔

 

 

اس موقع پر درج ذیل اقدامات کی شروعات کی گئی۔

ادھیکار پتر: اسے مستفیدین کو  پی ایم جے اے وائی اسکیم کے تحت علاج کے لئے ان کے اسپتال میں داخلہ کے دوران  ان کے حقوق کے بارے میں بیداری کی خاطر جاری کیا گیا ہے جس سے وہ اسکیم کے تحت 5 لاکھ روپئے تک  مفت اور  غیر نقدی صحت خدمات کے لئے  علاج کراسکتے ہیں۔

ابھینندن پتر: یہ ایک  شکریہ کا  پیپر ہے جسے پی ایم جے اے وائی اسکیم کے تحت علاج کے بعد ڈسچارج کے دوران اے بی پی ایم جے اے وائی  کا فائدہ لینے کے لئے مستفیدین کو جاری کیا جائے گا۔ ابھینندن پتر کے ساتھ مستفیدین کے ذریعہ اسکیم کے تحت حاصل خدمات کےلئے  رد عمل کا ایک فارم بھی بھرا جاتا ہے۔

آیوشمان متر: ایک دیگراہم پہل شروع کی گئی جو سبھی شہریوں کو  اہل افراد کو ان کا آیوشمان کارڈ دلانے اورانہیں اسکیم کے دائرے میں لانے میں مدد دے کر آیوشمان بھارت کے ویژن میں تعاون کرنے کاموقع فراہم کراتی ہے۔  ایسا  https://pmjay.gov.in/ayushman-mitrato پر جاکر آیوشمان متر آئی ڈی بناکرکیا جاسکتا ہے جسے اہل افراد کے ساتھ شیئر کیا جاسکتا ہے۔ آیوشمان کارڈ  لینے اوراسکیم کے تحت علاج کا فائدہ اٹھانے کے وقت مستفیدین آیوشمان متر آئی ڈی  سی ایس سی/ پینل کردہ اسپتال میں مشترک کرسکتے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر نے پروگرام کے دوران اسکیم کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی۔

نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر  آر اے شرما نے مستفیدین کے لئے ملک میں کہیں بھی  وقت مقررہ  وقت میں 5 لاکھ روپئے تک  کی مالی مدد حاصل کرنے کے مقصد سے ایک آسان ،تیز ،غیر نقدی ،شفاف اور بنا کاغذ کے  علاج کے عمل کو ممکن بنانے کے لئے این ایچ اے کے مضبوط آئی ٹی پلیٹ فارم کی ستائش کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسکیم کے تحت 50 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کے اندراج اور تصدیق کے لئے سرکار کے اہداف کو جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کی۔

 اس تقریب میں این ایچ  کے ایڈیشنل سی ای او ڈاکٹر پروین گیدام، این ایچ اے کے ڈپٹی سی ای او ڈاکٹر ویپل اگروال اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

پروگرام کو یہاں پر نشر کیا گیا تھا:

Facebook - https://www.facebook.com/AyushmanBharatGoI/live_videos/

Twitter - https://twitter.com/i/broadcasts/1MYxNmomYwQJw

Youtube - https://youtu.be/fWQj-qZ6YZA

 

 

***********

 

ش ح۔ ع ح ۔ر ض

U NO. 8346



(Release ID: 1749505) Visitor Counter : 251