محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومتِ ہند  نے ای – شرم  پورٹل لانچ کیا ، پورے ملک میں  غیر  منظم ورکروں  کا رجسٹریشن  شروع


پورٹل ملک میں غیر منظم  ورکروں  کا قومی  ڈاٹا بیس  ( این ڈی یو ڈبلیو ) تیار کرنے میں مدد کرے گا

پورٹل  کروڑوں  غیر منظم  ورکروں  تک فلاحی اسکیموں  کی فراہمی میں زبردست فروغ ثابت ہوگا : جناب بھوپندر یادو

ملک کی تاریخ میں ایک زبردست پہل ، 38 کروڑ سے زیادہ ورکروں  کا پورٹل  پر رجسٹریشن کرائیں گے

رجسٹریشن  پوری طرح مفت ہے اور ورکروں کو کسی ادائیگی  کی ضرورت نہیں  

Posted On: 26 AUG 2021 6:13PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 26 اگست / محنت اور روز گار کے وزیر جناب  بھوپندر  یادو نے آج با ضابطہ  طور پر ای – شرم پورٹل  کا آغاز کیا اور محنت  و روز گار اور  پیٹرولیم و قدرتی  گیس کے وزیر  مملکت جناب رامیشور تیلی  کی موجودگی میں یہ پورٹل  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سپرد کیا ۔

image001FNE7.jpg

 

          ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 38 کروڑ   غیر منظم  ورکروں کے رجسٹریشن  کے لئے یہ نظام تیار کیا گیا ہے ۔ یہ نہ صرف  غیر منظم  ورکروں  کا اندراج کرے گا بلکہ  مرکز اور ریاستی  حکومتوں کے ذریعے  نافذ کی جانے والی متعدد فلاحی اسکیموں  کی فراہمی میں بھی مدد  گار ہو گا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ وزیر اعظم  نریندر مودی کے غیر  منظم  ورکروں  کی بہبود کے لئے ، جو ہندوستان کے قوم کے معمار ہیں ، ویژن  کی جانب ایک  بڑا قدم ہے ۔

 

 

اس موقع پر  جناب بھوپندر یادو نے ای – شرم پورٹل  پر رجسٹرڈ  غیر منظم  ورکروں کے لئے دو لاکھ روپئے کے حادثاتی  انشورنس  کی منظوری دینے کے لئے وزیر اعظم  کا شکریہ ادا کیا ۔  اگر کوئی  مزدور ، جس کا ای – شرم پورٹل پر اندراج ہے ، کسی حادثے  میں موت ہو جاتی ہے یا مستقل  معذوری  کا شکار ہو جاتا ہے تو موت ہونے پر 2.0 لاکھ روپئے اور معذوری  کی صورت میں ایک لاکھ روپئے  کا حقدار ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ورکروں  کی بہبود کے لئے عہد بستہ ہے ۔

محنت اور روز گار  ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر  مملکت جناب رامیشور تیلی نے ای – شرم پورٹل  کی خصوصیات بیان کرتے  ہوئے  ملک کے عوام سے اپیل  کی کہ وہ اس مہم میں شامل  ہوں اور تمام غیر  منظم  ورکروں  کا ای – شرم  پورٹل  پر رجسٹریشن کرائیں  اور حکومت ہند  کے مقصد کا حصہ بنیں ۔  ‘‘ چھوٹے  گا نہیں کوئی کامگار ، یوجنائیں  پہنچیں گی سب کے دوار ’’ ۔

 

 

اس موقع  پر دونوں  وزیروں  نے اجمیر ، ڈبرو گڑھ ، چنئی اور وارانسی  کے ورکروں   سے گفتگو بھی کی  ، جنہوں نے کامن سروس سینٹر  کے ذریعہ رابطہ  کیا تھا ۔ انہوں نے اپنی توقعات  اور تجربات کا اظہار کیا ۔ جناب  یادو اور جناب  تیلی نے انہیں حادثاتی  انشورنس  اسکیم اور پورٹل  پر رجسٹریشن  کرانے کے فوائد  کے بارے میں بتایا ۔

محنت کی وزارت میں سکریٹری  جناب اپوروا چندر  نے یہ کہتے ہوئے کہ پورٹل  ایک بڑی تبدیلی   کا آغاز  اور ملک کی تاریخ میں بڑی تبدیلی  لانے والا ثابت ہو گا  ، کہا کہ ملک میں 38 کروڑ سے زیادہ  غیر منظم  ورکروں  کا ایک ہی پورٹل  پر رجسٹریشن  کیا جائے گا اور ای – شرم پورٹل  پوری طرح مفت ہے   اور ورکروں کو کامن سروس سینٹر پر یہ رجسٹریشن کرانے کے لئے کوئی ادائیگی نہیں کرنی ہو گی ۔

جناب  چندر نے مزید بتایا کہ رجسٹریشن  ہونے پر ورکروں  کو ای – شرم کارڈ جاری  کیا جائے گا  ، جس میں منفرد اکاؤنٹ  نمبر ( یو اے این ) ہو گا اور اس کارڈ  کے ذریعہ کبھی بھی اور کہیں بھی  مختلف فائدے  حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔

 

 

ای – شرم پورٹل کی لانچ کی تقریب  میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے چیف سکریٹریوں  ، ایڈیشنل  چیف سکریٹریوں  ، پرنسپل  سکریٹریوں اور لیبر  کمشنروں  نے اپنی اپنی ریاست سے ورچوئل  طور پر شرکت کی ۔  ان کے علاوہ ،  لیبر منسٹری ، لیبر کے محکموں ، ای پی ایف او ، ای ایس آئی سی  کے عہدیداروں  نے بھی تقریب  میں شرکت کی ۔ لانچ کی تقریب میں 4 لاکھ کامن سروس سینٹرز  ( سی ایس سی ) نے شرکت  کی ، جو غیر منظم  ورکروں  کے رجسٹریشن  میں کلیدی رول ادا کر رہے ہیں ۔

پورٹل  کا عملی مظاہرہ  جولائی  اور اگست میں منعقدہ پہلی اور دوسری  میٹنگ کے دوران ریاستوں  کے سامنے کیا جا چکا ہے اور اس کے تفصیلی رہنما خطوط  جاری کئے گئے ہیں ۔ کووڈ کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے  پورٹل کو ورچوئل  طور پر لانچ  کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

محنت کے مرکزی وزیر  نے 24 اگست ، 2021 ء کو ملک کی بڑی مرکزی  ٹریڈ یونینوں   کے لیڈروں  کے ساتھ  گفتگو کی ۔ ان میں بھارتیہ  مزدور سنگھ ، انڈین نیشنل ٹریڈ  یونین  کانگریس ، آل انڈیا  ٹریڈ یونین  کانگریس ، آل انڈیا ٹریڈ یونین سینٹر  ، ہندو مہا سبھا  ، سینٹر فار انڈین ٹریڈ  یونین  اور نیشنل فرنٹ   آف ٹریڈ  یونین  وغیرہ  شامل ہیں ۔

مرکزی ٹریڈ یونینوں  کے سبھی لیڈروں نے اس بات کا اظہار کیا کہ یہ غیر منظم  ورکروں کی بہبود میں ایک زبردست تبدیلی ثابت ہو گا  اور تمام ٹریڈ یونینیں  ای – شرم پورٹل پر غیر منظم ورکروں  کے رجسٹریشن  میں مکمل تعاون فراہم کریں گی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔  )

U.No.  8321


(Release ID: 1749449) Visitor Counter : 520