وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ ، بحری مشق مالا بار میں شرکت کر رہی ہے

Posted On: 26 AUG 2021 9:44AM by PIB Delhi

نئی دہلی،26؍ اگست  : بھارتی بحریہ  امریکی بحریہ(یو ایس این)، جاپان کی  میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف) اور  آسٹریلیا کی  شاہی بحریہ (آر اے این) کے ہمراہ  26  سے 29  اگست  2021  تک  بحری مشق مالا بار  2021   میں شرکت کر رہی ہیں۔

مالا بار بحری مشقوں کا سلسلہ 1992  میں  ایک  آئی این -  یو ایس این مشق کے طور پر  شروع ہوا تھا۔ 2015  میں  جے ایم ایس ڈی ایف نے  ایک مستقل ممبر کی حیثیت سے مالا بار  بحری مشقوں میں شرکت کی، جب کہ رائل اسٹریلین نیوی  نے  2020  کے ایڈیشن میں شرکت کی۔ اس سال  ایکس مالا بار  25  واں ایڈیشن ہے، جس کی میزبانی مغربی بحر الکاہل میں یو ایس این کر رہی ہے۔

بھارتی بحریہ  کے جو جہاز ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں، ان میں آئی این ایس  شیوالک، اور آئی این ایس  کدمت اور  پی -81 پیٹرول  ایئر کرافٹ شامل ہیں، جس کی قیادت  وی ایس ایم فلیگ آفیسر  کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ ، ریئر ایڈمیرل ترون سوبتی کر رہے ہیں۔ یو ایس ایس بیری،  یو این ایس رپہنوک، یو ایس این ایس بگ ہارن اور  پی  8  اے گشتی طیارہ امریکی بحریہ کی نمائندگی  کریں گے۔ جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کی نمائندگی  جے ایس  کا گا، موراسیم اور  شیرانوئی کے علاوہ ایک آبدوز اور  پی 1  گشتی طیارہ کر رہا ہے۔ آسٹریلیا کی بحریہ کی نمائندگی  ایچ ایم اے ایس  وارامونگا کرے گا۔

آئی این بحری جہاز  گوام سے  روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے  21 سے 24  اگست 2021  کو  آپریشنل ترون اراؤنڈ میں شرکت کی۔ اس مرحلے کے دوران  فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف  ایسٹرن نیول کمانڈ وائس ایڈمیرل اے بی سنگھ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے  امریکی بحریہ میں  اپنے ہم منصبوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

مالا بار – 21  بحری مشقوں میں  کچھ پیچیدہ مشقیں شامل ہیں، جن میں  این ٹی سر فیس، این ٹی ایئر اور این ٹی سب میرین وار فیئر ڈرل اور دیگر  مشقیں شامل ہیں۔ یہ مشقیں شرکت کرنے والی بحریہ کو ایک موقع فراہم کریں گی کہ وہ ایک دوسرے  کی مہارت اور تجربوں سے  فیض حاصل کریں۔

کووڈ – 19  عالمی وبا کے دوران  صحت کے پروٹوکول کا پاس  رکھتے ہوئے بحری مشقوں کا اہتمام  اس بات کی گواہ ہے کہ  شرکت کرنے والی بحریہ کے درمیان  تال میل  ہے اور  وہ  ایک  پاک  کھلے اور  شمولیت والے ہند بحری خطے کے لئے ایک مشترکہ نظریہ  رکھتے ہیں

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ح ا- ق ر)

U-8291


(Release ID: 1749142) Visitor Counter : 236