سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے انفراسٹرکچر کمیٹی کے 9ویں گروپ کی میٹنگ کی صدارت کی، ماحولیات اور ایکولوجی کے تحفظ کو اہمیت دیتے ہوئے بنیادی ڈھانچہ ترقی کے لئے عہدبستگی کا اعادہ کیا
Posted On:
24 AUG 2021 6:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24 اگست 2021:
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے بنیادی ڈھانچے سے متعلق پروجیکٹوں کے نفاذ کے موجودہ بین وزارت مسائل کے حل کے لئے آج بنیادی ڈھانچہ کمیٹی کے 9ویں گروپ کی میٹنگ کی صدارت کی۔ مرکزی وزیر نے ماحولیات اور ایکولوجی کے تحفظ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئےبنیادی ڈھانچہ ترقی کے لئے اپنی عہدبستگی کا اعادہ کیا۔
جناب جیوتی رادتیہ سندھیا، شہری ہوابازی کے وزیر؛ جناب اشونی ویشنو، ریلوے، مواصلات، الیکٹرانک اور آئی ٹی کے وزیر؛ جناب بھوپیندر یادو، ایم او ای ایف اینڈ سی سی، محنت روزگار کے وزیر،جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ)، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت اور اجے بھٹ، دفاع اور سیاحت کے وزیر مملکت نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ)، وزارت دفاع (ایم او ڈی)، بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی راستوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو)، ماحولیات، جنگلات اور موسمی تبدیلی (ایم او ای ایف سی سی)، ریلوے کی وزارت (ایم او آر)، الیکٹرانکس اور انفارمیشن تکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)، بجلی کی وزارت (ایم او پی)، شہری ہوابازی کی وزارت (ایم او سی اے)، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)، قومی شاہراہ اور بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) کے سینئر افسران اور ریاست مہاراشٹر، پنجاب، اترپردیش، مدھیہ پردیش، کیرالا اور ہماچل پردیش کے نمائندگان نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔
ایجنڈے میں این او سی، کام کرنے کے لئے اجازت/منظوریوں کی سہولت دینے، آراضی کی تخصیص/منتقلی کو یقینی بنانے اور فنڈ جاری کرنے سے متعلق مسائل کے حل کے ذریعہ جاری بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کی ترقی کو رفتار دینے کے مقصد سے غور و خوض کے لئے کئی مسائل شامل کیے گئے تھے۔ ان میں ایم او ای ایف اینڈ سی سی میں زیر التوا جنگلات اور ماحولیات منظوریاں، زیر التواتفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) سے متعلق منظوریاں، وزارت ریل کے ساتھ لاجسٹک پارک/انٹر ماڈل اسٹیشن اور آر او بی/آریو بی تعمیراتی مسائل، رائٹ آف وے (آر او ڈبلیو) پالیسی کے الائنمنٹ کا مسئلہ، ڈی او ٹی کے ساتھ شاہراہوں پر فائبر کے لئے کامن ڈکٹ کا مسئلہ، ایم او ڈی وغیرہ کے ساتھ زیر التوا کام کی منظوری سے جڑے مسائل بھی شامل ہیں۔
میٹنگ میں شاہراہوں اور دیگر بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں سے متعلق زیر التوا جنگلات منظوریوں کا اہم مسئلہ بھی اٹھایا گیا۔ متعلقہ افسران کو اس کے لئے پیش رفت میں تیزی لانے کے لئے ہدایت جاری کی گئی۔ اس موقع پر ریلوے اور ایم او آر ٹی ایچ کی آراضی / آراوڈبلیو پالیسیوں و ماحولیات اور جنگلات منظوری کے لئے جامع رہنما خطوط پر بھی تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ وزارت ریلوے نے نئی تکنیکوں اور ریل بنیادی ڈھانچہ توسیع کے لئے مالیاتی ماڈلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا، ساتھ ہی اسی طرز پر ایم او آرٹی ایچ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پروجیکٹوں کو عملی شکل دینے کے سلسلے میں پہلے سے حاصل شدہ زمین میں شاہراہوں سے ملحق علاقے میں ریل لائنیں بچھانے کی اسکیم کے عملی پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ جناب گڈکری نے کاربن کریڈٹ کی اسکیم کی طرح ٹری بینک شروع کرنے کا مشورہ دیا۔
وزراء نے بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں میں تیزی لانے کے سلسلے میں مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ اٹھائے گئے مسائل پر غور کرنے اور ان کے حل پر اتفاق کیا، جو تعمیر قوم میں تعاون دیتے ہیں۔
****************
ش ح۔ ا ب ن
U. NO. 8235
(Release ID: 1748740)
Visitor Counter : 209