نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر نے میڈیکل برادری پر زور دیا کہ وہ عوام کو کووڈ 19 ویکسین کے محفوظ ہونے کے بارے میں باور کرائیں تاکہ اسے ایک عوامی تحریک بنایا جا سکے


انہوں نے عوامی نمائندوں سے کہا کہ وہ اپنے ملقوں میں لوگوں کی ٹیکہ کاری کو یقینی بنائیں

ویکسین کی ٹیکہ کاری کووڈ 19 کے خلاف سب سے وثر ڈھال ہے۔نائب صدر

نائب صدر نے میڈیا کو صلاح دی کہ وہ غلط یقین کو ختم کرکے درست جانکاری فراہم کریں

نائب صدر نے عوام سے کوئی ڈھیل نے برتنے پر زور دیا اور کہا کہ ہم ابھی خطرے سے باہر نہیں نکلے ہیں

نائب صدر نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کی حکومت کی کوششوں میں ساتھ دیں

نائب صدر نے ویکسی نیٹ انڈیا پروگرام کا آغاز کیا

Posted On: 24 AUG 2021 1:39PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج میڈیکل برادری سے عموماً اور انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن  سے خصوصاً اپیل کی کہ وہ عوام کو کووڈ 19 کے خلاف ٹیکہ کاری کے محفوظ ہونے اور اسکی اہمیت سے باور کرانے کے لیے خصوصی بیداری مہم چلائیں۔

ویکسی نیٹ انڈیا پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ کچھ ملقوں میں ٹیکہ لگوانے کے تیئں ہچکچاہٹ پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ویکسین کے بارے میں اب تک ہچکچاہٹ  سے دوچار رہیں انہیں بیدار کرنے کے لیے مہم چلانا لازمیہے۔ اس پروگرام کا انعقاد پائدار مقاصد رابطہ مرکز، حکومت کرناٹک میں ‘‘گوانڈیا فاؤنڈیشن’’  کے اشتراک سے ہوا تھا ۔

کووڈ 19ویکسین کی مہم کو ایک جن آندولن میں بدلنے پر زور دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے تمام عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو سمجھے کہ ان ملقوں میں ہر شخص کو ٹیکہ لگے۔ انہوں نے میڈیا سے بھی کہا کہ ویکسین کے بارے میں عوام کی پسو پیش کو دور کرنے کے لیے وہ عوام کو جانکاری دیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کے بارے میں جو بے بنیاد اور جھوٹے خیالات ہیں انہیں دور کر کے درست اطلاعات فراہم کی جائیں ۔

نائب صدر نے کہا کہ کووڈ 19 کے خلاف ویکسین ہی سب سے مضبوط ڈھال ہے اور اس سے اسپتال میں داخل ہونے اور بیماری کی سنگین صورت سے بچا جا سکتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں یوں کہ سکتے ہیں کہ اگر انفیکشن ہوا بھی تو یہ ٹیکہ اس انفیکشن کو ختم کرنے میں مدد کرے گا ۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ملک میں کووڈ 19 سے شفایابی کی شرح 97.6 پر پہنچ گئی ہے انہوں نے خبردار کیا کہ ہم ابھی بھی خطرے سے باہر نہیں نکلے ہیں اور ہم میں سے ہر شخص کو کووڈ 19 سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے ۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کورونا کے خلاف لڑائی کو عوا کے تعاون کے بغیر نہیں جیتا جا سکتا۔ جناب نائیڈو نے عوام سےاپیل کی کہ وہ ماسک پہنیں، بار بار اپنے ہاتھ دھویئں، محفوظ جسمانی فاصلہ رکھیں اور ایک صحت مند طرز زندگی اختیار کریں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ جنک فوڈ سے بچیں اور اچھا  ہندستانی کھانا کھائیں جو ہمارے جسم کے لیے اور بیماری آبو ہوا کے اعتبار سے مفید ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ عالی وباء  نے ہمیں اس بات کی سخت ضرورت سے آگاہ کر دیا ہے کہ شہری اور دیہی طبی بنیادی ڈھانچے کے درمیان کے فرق کو دور کرنے پر تر جیحی  طور پر توجہ دی جانی چاہئے ۔ اس بارے میں دور دراز کے اور پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدر نے نجی شعبے سے کہا کہ وہ طبی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کی حکومت کی کوششوں میں تعاون کریں۔

اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جدید اور بہتری طبی سہولیات دیکھنے والے سب سے زیادہ ترقی یافتہ ممالک بھی کووڈ 19 کےپیدا کردہ شدید بحران سے موثر طور پر نہیں نمٹ سکے۔ نائب صدر نے کہا کہ حکومت ہند ریاستی سرکاروں اور مرکزی انتظام والے علانوں کی انتظامیہ کی مربوط کوششوں سے ملک نے اطمنان طور پر کووڈ 19 کی روک تھام کی۔ حکومت ہند اور تمام ریاستی سرکاروں کی جانب سے مل کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ٹیکہ کاری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے نائب صدر نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ اب تک ملک میں 58 کروڑ ٹیکہ لگائے جا چکے ہیں۔

انہوں نے گو انڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے حکومت کی کوششوں میں ساتھ دئے جانے کی بھی تعریف کی۔

کرناٹک کے گو رنر جناب تھاور چند گہلوت، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ باسوراج بومئی،  کرناٹک کے وزراء ڈاکٹر کے سدھاگر اور جناب منی رتنا، پارلمنٹ رکن جناب پی سی موئن، ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر شالنی  رجنیش اور گو انڈیا فاؤنڈیشن کے بانی جناب اتل ستیجا  اس موقع پر موجود تھے۔   

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

 

U.No. : 8215


(Release ID: 1748653) Visitor Counter : 188