صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں مجموعی کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری احاطہ 58 کروڑ کے نشان سے تجاوز کر گیا


گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 لاکھ سے زائد خوراکیں لگائی گئیں

مارچ 2020 سے روبہ صحت ہونے والوں کی شرح اب تک کی سب سے بلند یعنی (97.57 فیصد ) کی سطح پر

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30948 نئے کیسوں کی خبر ملی

152 دنوں میں ایکٹیو کیس لوڈ (353398) سب سے کم

مجموعی کیسوں کے مقابلے میں ایکٹیو کیسوں کا تناسب 1.09 فیصد جو مارچ 2020 سے سب سے کم ہے

گذشتہ 27 دنوں کے دوران روزانہ کی پازیٹیو شرح (1.95 فیصد) 3 فیصد سے کم ہے

Posted On: 22 AUG 2021 10:34AM by PIB Delhi

بھارت میں ٹیکہ کاری احاطہ گذشتہ روز 58 کروڑ کے نشان سے تجاوز کر گیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5223612 ٹیکوں کی خوراکیں لگائی گئی ہیں اور اس طرح سے بھارت میں کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کا احاطہ آج صبح7 بجے تک موصولہ عارضی رپورٹوں کے مطابق 58.14 کروڑ (581489377) کی مجموعی تعداد سے تجاوز کر گیا ہے۔ یہ کامیابی 6439411 اجلاسات کے توسط سے حاصل ہوئی۔

صبح 7 بجے تک عارضی رپورٹوں کے مطابق مجموعی تعداد کا گوشوارہ درج ذیل

 

ایچ سی ڈبلیو

پہلی خوراک

1,03,53,366

دوسری خوراک

82,10,206

ایف ایل ڈبلیو

پہلی خوراک

1,83,03,885

دوسری خوراک

1,25,60,909

18 سے 44 برس کا ایج گروپ

پہلی خوراک

21,63,66,206

دوسری خوراک

1,93,27,127

45 سے 59 برس کا ایج گروپ

پہلی خوراک

12,24,63,403

دوسری خوراک

4,87,01,565

60 برس سے زائد

پہلی خوراک

8,32,68,790

دوسری خوراک

4,19,33,920

میزان

58,14,89,377

 

مرکزی حکومت نے  پورے ملک میں کووِڈ۔19 کی ٹیکہ کاری کے دائرے کو وسعت دینے اور اس کی رفتار میں اضافہ کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38487 مریضوں کی صحتیابی نے صحتیاب ہوئے مجموعی مریضوں کی تعداد (وبائی مرض کی ابتداء سے لے کر اب تک کی مدت میں) اضافہ کرکے اسے 31636469 تک پہنچا دیا ہے۔

اس کے نتیجے میں بھارت میں روبہ صحت ہونے کی شرح مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے بلند یعنی 97.57 فیصد کے بقدر ہے

مرکز اور ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ہمہ گیر اور مشترکہ کوششیں جاری رہیں اور اب 56 لگاتار دنوں کے سلسلے میں یومیہ لاحق ہونے والے نئے کیسوں کی تعداد 50 ہزار سے بھی کم بتائی جا رہی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30948 نئے کیسوں کی خبر ملی۔

بڑی تعداد میں سب سے زیادہ روبہ صحت ہونے والے مریض اور نئے کیسوں کی سب سے کم تعداد برقرار رہی ہے اور اس طریقے سے ایکٹیو کیس لوڈ 353398 کے بقدر رہا ہے جو 152 دنوں میں سب سے کم ہے۔ فی الحال ایکٹیو کیسوں کی تعداد ملک میں مجموعی پازیٹیو کیسوں کے مقابلے میں 1.09 فیصد کے بقدر ہے جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے کم تعداد ہے۔

ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں توسیع ہوتی رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1585681 ٹیسٹ کیے گئے۔ بھارت نے اب تک 50.62 کروڑ (506256239) مجموعی ٹیسٹ کیے ہیں۔

جہاں ایک طرف ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے، گذشتہ 58 دنوں کے دوران اب ہفتہ واری پازیٹیویٹی ریٹ 2.00 فیصد کے بقدر ہے جو 3 فیصد سے بھی کم ہے۔ یومیہ پازیٹیویٹی کی شرح 1.95 فیصد کے بقدر ہے۔ گذشتہ 27 دنوں کے دوران یومیہ پازیٹیویٹی شرح 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار 76 دنوں کے مقابلے میں 5 فیصد سے بھی کم رہی ہے۔

*******

 

ش ح ۔م ن ۔ اب ن

U-8075

 



(Release ID: 1748471) Visitor Counter : 213