وزارت دفاع

بھارتی فوج نے خاتون افسران کو   ٹائم اسکیل کرنل کا عہدہ تفویض کیا

Posted On: 23 AUG 2021 2:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 اگست ،2021   / بھارتی فوج کے ایک سلیکشن بورڈ نے 5 خواتین افسران کو ان کی خدمات کے 26 سال پورے ہونے کے بعد (ٹائم اسکیل ) کرنل کے عہدے پر ترقی دینے کو منظوری دے دی ہے۔  یہ پہلا موقع ہے جب  سگنل کور، الیکٹرانک اور میکینیکل انجینئرس کور (ای ایم ای) اور انجینئرس کور میں خدمات انجام دینے والی خاتون افسران کو کرنل کے عہدے  کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ اس سے پہلے خاتون افسران کی کرنل کے عہدے پر ترقی صرف فوج کی میڈیکل کور (اے ایم سی) ، جج ایڈوکیٹ جنرل (جے اے جی) اور آرمی ایجوکیشن کور (اے ای سی) میں ہی اس عہدے پر ترقی دی جاتی تھی۔

بھارتی فوج میں مزید شاخوں میں خواتین کی ترقی کے امکانات میں اضافہ  خواتین افسران کے کیریئر کے مواقع میں اضافے کا اشارہ ہے۔ بھارتی فوج کی زیادہ تر شاخوں میں  خواتین افسران کو مستقل کمیشن دینے کے فیصلے  کے ساتھ  ہی بھارتی فوج نے اس اقدام کو  صنفی امتیاز سے پاک فوج کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔

جن پانچ خواتین افسران کو کرنل ٹائم اسکیل رینک کے لیے منتخب کیا گیا ہے ان میں سگنل کور کی  لیفٹیننٹ کرنل  سنگیتا سردانا،  ای ایم ای کور کی لیفٹیننٹ کرنل سونیا آنند اور لیفٹیننٹ کرنل  نونیت دُگل اور انجینئرس کے کور کی لیفٹیننٹ کرنل رینو کھنا اور لیفٹیننٹ کرنل ریچا ساگر شامل ہیں۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح ۔ و ا۔ ع ا۔                                                 

U –8067



(Release ID: 1748455) Visitor Counter : 257