وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے اپنے جرمن ہم منصب، فیڈرل چانسلر ڈاکٹر انجیلا مرکل سے فون پر گفتگو کی

Posted On: 23 AUG 2021 8:29PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنے جرمن ہم منصب، فیڈرل چانسلر ڈاکٹر انجیلا مرکل سے فون پر گفتگو کی۔

دونوں لیڈروں نے افغانستان میں سیکورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس خطہ اور دنیا پر ہونے والے اس کے اثرات پر بات کی۔ انہوں نے امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ وہاں پھنسے لوگوں کو نکالنے کو اس وقت سب سے زیادہ ترجیح دی جانی چاہیے۔

دونوں لیڈروں نے دو طرفہ ایجنڈے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں کووڈ-19 ویکسین میں تعاون، ماحولیات اور توانائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ترقیاتی تعاون، اور تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے جیسے موضوعات شامل تھے۔ انہوں نے کثیر جہتی مفاد کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جیسے کہ آئندہ منعقد ہونے والی سی او پی-26 کی میٹنگ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سمندری سیکورٹی پر مذاکرات کو فروغ دینے کی ہندوستانی پہل۔ انہوں نے انڈو-پیسفک خطہ میں شمولیتی تعاون کو فروغ دینے کے دونوں فریقین کے درمیان موجود مشترکہ نظریات کو بھی نمایاں کیا۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8196


(Release ID: 1748452) Visitor Counter : 188