وزارت اطلاعات ونشریات
جناب اپورو اچندرا نے وزارت اطلاعات و نشریات میں سکریٹری کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
23 AUG 2021 6:00PM by PIB Delhi
جناب اپوروا چندرا ، آئی اے ایس (مہاراشٹر 1988) نے آج اطلاعات و نشریات کی وزارت میں سکریٹری کے طور پر اپنے عہدے کا چارج لیا۔ تعلیم کے اعتبار سے سول انجینئر جناب چندرا نے سول انجینئرنگ میں بیچلرز ڈگری اور اسٹرکچرل انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری آئی ٹی آئی دہلی سے حاصل کی۔
جناب اپوروا چندرا اس سے قبل محنت اور روزگار کی وزارت میں یکم اکتوبر 2020 تک سکریٹری کے طور پر فرائض منظور شدہ لیبر کوڈ کو سرگرمی سے عمل میں لانے کی ذمہ داری دی گئی تھی ۔ ان کی نگرانی اور سرپرستی میں تمام فریقوں کے ساتھ گرگرم مزاکرات کے بعد تمام چار لیبر کوڈز کے لیے ضابطے طے کیے گئے ۔ آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا رسمی سیکٹر میں 23 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 78.5 لاکھ مزدوروں کو روزگار مہیا کرانے کے لیے شروع کی گئی ہے ۔
جناب اپوروا چندرا نے وزارت دِفاع میں ڈائرکٹر جنرل (خریداری) کی حیثیت سے بھی یکم دسمبر 2017سے خدمات انجام دیں۔ انھوں نے خریداری کے عمل میں تیزی لاکر ہندستانی مسلع افواج کو مستحکم کرنے کی ذمہ داری ادا کی، ایم سودے مثلاً ایس۔400میزائل نظام، کثیر مقصدی ہیلی کاپٹر، ایسولٹ رائفل، بحری جہاز، ٹی۔19ٹین۔ ان کی مدت کار میں طے پائے اور ان پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے دفاعی حصول کے نئے طریقہ کار کا مسودہ تیار کرنے والی کمیٹی کی سربراہی کی ۔
جناب چندرا چار سال ، 2013 سے 2017 تک حکومت مہاراشٹر میں پرنسپل سکریٹری (انڈسٹریز) کے طور پر خدمات انجام دیں۔ مہاراشٹر میں اس مدت میں ملک کی سب سے زیادہ ایف ڈی آئی اور سرمایہ کاری حاصل ہوئی ۔ دہلی ممبئی انڈسٹریئل کوریڈور (ڈی ایم آئی سی ) کے تحت پہلی سمارٹ انڈسٹریئل ٹائون شپ نے جناب چندرا کی سربراہی میں مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کام شروع کیا ۔
جناب چندرا نے حکومت ہند میں پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت میں سات سال سے زیادہ عرصہ گزارا ہے۔ وہ صنعتوں کو ایندھن کی فراہمی، فراہمی کی نقل و حمل ، ٹرانسپورریئشن اور ایندھن مصنوعات کے اسٹوریج اور ترسیل سے متعلق پالیسی سازی میں شامل رہے ۔ جناب اپوروا چندرا مہاتنا پی ایس یو، جی اے آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ اور پیٹرونیٹ ، ایل این جی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائرکٹرز میں بھی شامل رہے۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 8076
(Release ID: 1748435)
Visitor Counter : 215