وزارت دفاع
اندراپوائنٹ پر سورنم وجے ورش کی تقریبات
Posted On:
23 AUG 2021 11:27AM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
- انڈمان ونکوبار کمانڈ کے عملے نے 1971 کی جنگ میں بھارت کی شاندار جیت کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر قومی پرچم لہرا یا۔
- اندرا پوائنٹ ملک کا جنوبی ترین سرا ہے۔
- جیت کی مشعل جزائر کے نکوبار گروپ کے سفر پر تھی
- اب مین لینڈ کے لئے اس کا سفر شروع ہوا
نکوبار گروپ آف آئی لینڈ کے اپنے سفر کے حصے کے طور پر سورنم وجے ورش جیت کی مشعل کو 22 اگست 2021 کو اندرا پوائنٹ لے جایا گیا، جو ملک کا سب سے جنوب ترین سرا ہے۔ انڈمان ونکوبار کمانڈ کے فوجی عملے نے قومی پرچم لہر ایا اور اس یاد گاری لمحہ کے موقع پر اُس مقام سے مٹی جمع کی۔
جیت کی مشعل نے مین لینڈ کے اپنے آگے کے سفر سے قبل پرجوش الوداع کے لئے پورٹل بلئیر کا سفر شروع کردیا ہے۔ جیت کی مشعل کا سفر پورے انڈمان ونکوبار جزا ئر میں شمال سے جنوب تک ہے، جو سورنم وجے ورش 2021 کے جذبے کی یاد دلاتا ہے۔ سورنم وجے ورش 1971 کی جنگ میں بھارت کی تاریخی جیت کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر منایا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا- ق ر)
U-8062
(Release ID: 1748189)
Visitor Counter : 234