وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

حیدرآباد کشتی رانی ہفتہ کا 35 واں ایڈیشن

Posted On: 20 AUG 2021 10:23AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 20  اگست        حیدرآباد کشتی رانی ہفتہ یاچنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا (وائی اے آئی)نے کشتی رانی چیمپئن شپ کے  35 ویں ایڈیشن کا انعقاد کیا۔ یہ مقابلہ 13 اگست سے 19 اگست تک حیدرآبادکےحسین ساگر جھیل میں اختتام پذیر ہوا۔ قومی سطح کے اس مقابلے میں پورے ہندوستان کے 120 کشتی رانی کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔  مقابلے میں لیزر سٹینڈرڈ 4.7 اور ریڈیل کلاس  کی کشتیوں کا استعمال کیا گیاتھا۔ اس میں ممبئی انڈین نیوی واٹر مین شپ سینٹر کی کشتی رانی کی ٹیم کے نو  ارکان، وشاکھاپٹنم کے انڈین نیوی واٹر مین شپ ٹریننگ سینٹر کے پانچ ارکان اورآئی این ایس مانڈووی سے نیوی بوائز اسپورٹس کمپنی کے چھ لڑکوں نے لیزر 4.7 کلاس کی کشتیوں کا استعمال کیا اور ایک دوسرے کو سخت مقابلہ دیا۔ لیزر کلاس کی کشتیوں کو اولمپک میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، جہاں مرد و خواتین دونوں مقابلے میں حصہ لیتے ہیں۔ ہندوستان میں یہ مقابلہ قومی سطح پر 1986 سے باقاعدگی سے منعقد کی جا رہی ہے۔

وائی اے آئی کے صدر بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل کرم بیر سنگھ کی موجودگی میں اس مقابلے کا اختتام ہوا۔ انہوں نےبحریہ کے جوانوں اور شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں ہونے والی کشتی رانی چیمپئن شپ کے لیے نیک اپنی خواہشات پیش کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)T32O.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)3IXH.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)5UIE.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(5)4YOE.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-8090


(Release ID: 1747611) Visitor Counter : 223