کوئلے کی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے حصے کے طور پر کوئلے کی وزارت کے سی ایم پی ڈی آئی ایل کی جانب سے دو روزہ دستکاری نمائش  اور فروخت میلے کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 19 AUG 2021 1:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍ اگست  : آزادی کا امرت مہو تسو  تقریبات  کے حصے کے طور پر کل کوئلے کی وزارت  کے تحت  سی ایم پی ڈی آئی ایل نے  رابندر بھون میں دو  روزہ دستکاری نمائش  اور  فروخت میلے کا  اہتمام کیا ہے۔

اس میلے میں  رانچی ضلع کے دیہی  علاقوں کی خواتین کی جانب سے  فروخت کے لئے  جوٹ پروڈکٹس  فریمس سووینئرس لکڑی کی دستکاری ، بانس کی دستکاری، ہینڈ بیگ اور  ٹیرا کوٹہ کرافٹ دستیاب کرائی گئی تھیں۔

اس نمائش  کا مقصد  پلاسٹک سے بنی چیزوں کے استعمال  کی حوصلہ شکنی کرنا ہے اور  ماحول دوست  قدرتی وسائل مثلا جوٹ ، بانس،  اور  کیلے وغیرہ کی بنی مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔ اس سے ماحول کے  گرتے ہوئے  معیار کو روکنے میں مدد ملے گی اور  مقامی  دستکاروں کو  مالی اعتبار سے  مضبوط کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- ح ا - ق ر)

U-8033



(Release ID: 1747343) Visitor Counter : 243