صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی کابینہ نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)، بھارت اور سوئٹزرلینڈ کے فاؤنڈیشن فار انوویٹو نیو ڈائیگنوسٹکس (ایف آئی این ڈی) کے درمیان مفاہمت نامہ کو منظوری دی

Posted On: 18 AUG 2021 4:19PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کو بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی تعاون اور باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) اور سوئٹزرلینڈ کے فاؤنڈیشن فار انوویٹو نیو ڈائیگنوسٹکس (ایف آئی این ڈی) کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے ایک مفاہمت نامہ کے بارے میں باخبر کرایا گیا۔ اس مفاہمت نامہ پر فروری 2021 میں دستخط کیے گئے تھے۔

فوائد:

یہ مفاہمت نامہ بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی تعاون کے ڈھانچہ کے اندر بھارت اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان باہمی مفادات کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

مالی اثرات:

آئی سی ایم آر 100000 امریکی ڈالر تک کا فنڈ مہیا کرانے کے لیے پابند عہد ہے، جب کہ ایف آئی این ڈی 400000 امریکی ڈالر کا فنڈ تجویز کے لیے درخواست (آر ایف پی) کے ذریعے نشان زد مقامی شراکت داروں اور محققین کو مہیا کرائے گا۔

پس منظر:

آئی سی ایم آر ملک میں انٹرا میورل اور ایکسٹرا میورل تحقیق کے ذریعے بائیو میڈیکل ریسرچ کو فروغ دیتا ہے۔ ایف آئی این ڈی، (ہندوستانی) کمپنیز ایکٹ، 2013 کی دفعہ 8 کے تحت قائم کیا گیا، ایک خود مختار غیر منافع بخش ادارہ ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8006

 



(Release ID: 1747126) Visitor Counter : 135