وزارت دفاع
کار نیکوبار کے ایئر فورس اسٹیشن پر سورنم وجے ورش جیت مشعل
Posted On:
18 AUG 2021 11:18AM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
- اس موقع پر باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
- 1971کی جنگ میں بھارت کی جیت کی یاد منانے کے لئے تقریب میں سابق فوجیوں کی عزت افزائی کی گئی۔
- جیت کی مشعل کے ساتھ مسلح افواج کے 200 جوانوں نے جیت کی دوڑ میں شرکت کی۔
- سبز بھارت مہم کے حصے کے طور پر شجر کاری کی مہم کا اہتمام کیا گیا۔
1971کی جنگ میں بھارت کی جیت کی یاد منانے کے لئے سورنم وجے ورش 2021 کو سورنم وجے ورش کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر جیت کی مشعل کی دوڑ کے ساتھ کارنیکوبار کے ایئر فورس اسٹیشن پر باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریب جیت کی مشعل کی آمد کے ساتھ شروع ہوئی، جس کی بعد میں باقاعدہ ایک سلامی کے ساتھ عزت افزائی کی گئی۔
اس تقریب میں کار نیکوبار کے ڈسٹرکٹ کمشنر جناب یش چودھری ، دیگر سینئر سول اور فوجی افسران اور سابق فوجیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں 1971 کی جنگ اور خصوصا تاریخی جیت میں مسلح افواج کے رول کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ کار نیکوبار کے ایئر فورس اسٹیشن کے کمانڈر کی جانب سے اس موقع پر موجود سبھی سابق فوجیوں کی عزت افزائی کی گئی۔
شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرکے اور قومی ترانہ بجا کر تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ اس کے بعد جیت کی مشعل کے ساتھ مسلح افواج کے 200 جوانوں نے جیت کی دوڑ میں شرکت کی۔ سبز بھارت مہم کے حصے کے طور پر ایئر فورس اسٹیشن کے حدود میں شجر کاری کی مہم کا بھی اہتمام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا- ق ر)
U-7988
(Release ID: 1746884)
Visitor Counter : 213