نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزیر اعظم ٹوکیو 2020 پیرالمپک کھیلوں میں شرکت کرنے والے بھارتی کھلاڑیوں کے دستے سے 17؍اگست کو بات چیت کریں گے

Posted On: 16 AUG 2021 11:53AM by PIB Delhi

 نئی دہلی ، 16؍ اگست 2021 :  وزیراعظم جناب نریندر مودی ٹوکیو 2020 پیرالمپک گیمز میں شرکت کرنے والے  بھارتی پیرا ایتھلیٹس ٹیم سے 17 اگست کی صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کریں گے۔

نو(9) مختلف پیرالمپک کھیلوں سے 54 پیرا ایتھلیٹ ملک کی نمائندگی کے لیے ٹوکیو جائیں گے۔ پیرالمپک کھیلوں میں شرکت کرنے والا یہ اب تک کا سب سے بڑا بھارتی دستہ ہے۔ مرکزی وزیر کھیل بھی بات چیت  کے دوران موجود ہوں گے۔

*******

(ش ح – س ک)

U. No. 7907



(Release ID: 1746304) Visitor Counter : 169