امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے چودہ اگست کو ’’تقسیم کی خوفناک یاد کا دن‘‘ کے طور پر منائے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا


ملک کی تقسیم کے وقت تشدد اور نفرت کے سائے میں بے گھر ہوئے ہمارے ان گنت بہنوں بھائیوں کی قربانی اور جدوجہد کی یاد میں جناب نریندر مودی نےچودہ اگست کو ’’تقسیم کی خوفناک یاد کا دن‘‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے

’’میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے یہ حساس فیصلہ لئے جانے کا خیر مقدم کرتا ہوں‘‘
’’ملک کی تقسیم کے زخم اور اپنے عزیزوں کو کھودینے کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا‘‘

مجھے یقین ہے کہ ’’تقسیم کی خوفناک یاد کا دن‘‘ بھید بھاؤ کی لعنت عداوت کو معاشرے سے ختم کرکے امن، محبت اور اتحاد کو مستحکم کرے گا

Posted On: 14 AUG 2021 3:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 14 اگست 2021: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے چودہ اگست ’’تقسیم کی خوفناک یاد وں کا دن‘‘کے طور پر منانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے ٹوئیٹ میں جناب امت شاہ نے کہا ہے ’’ملک کی تقسیم کے وقت تشدد اور نفرت کے سائے میں بے گھر ہوئے انگنت بہنوں، بھائیوں کی قربانی اور جدوجہد کی یاد میں جناب نریندر مودی نے چودہ اگست کو ’’تقسیم کی خوفناک یاد کا دن‘‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ حساس فیصلہ کرنے پر میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا خیر مقدم کرتا ہوں‘‘۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’ ملک کی تقسیم کے زخم اور اپنے عزیزوں کو کھودینے کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ مجھے یقین ہے کہ تقسیم کی خوفناک یاد کا دن بھید بھاؤ کی لعنت اور عداوت کو ہمارے معاشرے سے ختم کرکے امن ،محبت اور اتحاد کو مضبوط کرے گا۔

****

U.No.7858

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1746000) Visitor Counter : 182