وزارت سیاحت
ہندوستان نے IBSA(ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ) وزراء سیاحت کی ورچوئل میٹنگ کا انعقاد کیا
گھریلو سیاحت، سیاحت کی معیشت کو مہمیز لگانے کے لئے لازمی: جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
13 AUG 2021 3:09PM by PIB Delhi
اہم خصوصیات
- آئی بی ایس اے وزراء سیاحت کی میٹنگ میں کووڈ-19 عالمی وباء کے ساحت کے شعبے پر اثرات پر قابو پانے کے لئے سیاحت میں تعاون کو مستحکم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
- وزراء نے متعلقہ رکن ممالک کی جانب سے مختلف سیاحتی سرگرمیوں پر عملدرآمد سے اتفاق کیا۔
ہندوستان نے کل IBSA(ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ ) وزراء سیاحت کی ورچوئل میٹنگ کی۔ ہندوستان کے وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی، وفاقی جمہوریہ برازیل کے وزیر سیاحت جناب گلسن مچادو نیتواور جمہوریہ جنوبی افریقہ کے سیاحت کے نائب وزیر جناب فش اموس مہلالیلا نے بارہ اگست 2021 کو ہندوستان کے IBSA چیئرشپ کے تحت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کی۔
ہندوستان نے رکن ممالک کے مابین سیاحت کے فروغ کے لئے IBSA وزراء سیاحت کی میٹنگ منعقد کی اور ان ملکوں کے درمیان سیاحت میں تعاون کا جائزہ لیا۔
ورچوئل میٹنگ کے دوران وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے حکومتِ ہند کے تیز رفتار ٹیکہ کاری پروگرام کا ذکر کیا جس کے تحت ویکسین کی 500 ملین سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں اور اس اعتبار سے یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ وزیر موصوف نے سیاحت کی معیشت میں تیزی لانے کے لئے گھریلو سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کیا کیونکہ اس سے گھریلو سیاحت کو بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کے لئے تیار کیا جاسکتا ہے۔
آئی بی ایس اے وزراء سیاحت کی میٹنگ میں سیاحت کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی تاکہ کووڈ-19 عالمی وباء کے سیاحت کے شعبے پر اثرات کو زائل کیا جاسکے۔ وزیروں نے عہد کیا کہ سیاحت کے شعبے میں تعاون کے ذریعہ IBSA کے پورے امکانات کو بروئے کار لانے کے لئے مل کر کام کیا جائے گا۔
میٹنگ کا خاص پہلو IBSA وزراء سیاحت کا مشترکہ بیان تھا جو سفر اور سیاحت کی تیزی سے بحالی کے لئے تعاون اور فروغ کی دستاویز ہے ان وزیروں نے ان ملکوں کی سیاحت کے فروغ کی مختلف سرگرمیاں عمل میں لانے سے بھی اتفاق کیا۔
آئی بی ایس اے ایک سہہ فریقی ترقیاتی اقدام ہے جو حکومت ہند، وفاقی جمہوریہ برازیل اور جمہوریہ جنوبی افریقہ کے درمیان جنوب-جنوب تعاون اور تبادلے کے مقصد کے تحت ہے۔
آئی بی ایس اے سہہ فریقی معاہدے کا مقصد اقتصادی ترقی کے لئے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنا اور سیاحت کے شعبے میں تعاون میں اضافہ اور ایک دوسرے کی تاریخ ، ثقافت اور طرز زندگی کو سمجھتے اور سراہتے ہوئے سیاحت کا فروغ کرنا ہے۔
****
U.No.7818
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1745556)
Visitor Counter : 234