وزارت اطلاعات ونشریات

پرسار بھارتی کی قابل رسائی اور شمولیت والی اولمپک کھیلوں کی کوریج-کروڑوں ڈیجیٹل ناظرین کے درمیان بے انتہا مقبول

Posted On: 13 AUG 2021 12:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی:13؍اگست-2021 : ٹوکیو اولمپکس 2020 میں حصہ لینے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کاد ستہ کامیاب اور سرخرو ہو کر واپس پلٹا ہے۔جس نے ہندوستان کے لئے بہت سی کامیابیاں پہلی بار حاصل کیں ہیں۔اس بے مثال کارنامے میں نئے ہندوستان کے لئے نئی امیدیں جگاتی ہے۔سرکاری نشریاتی ادارہ بڑی خوشی کے ساتھ اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ اس نے پورے ہندوستان میں قابل رسائی کوریج کے ذریعہ ہندوستان کی  ان امیدوں کو ہر شہری تک پہنچانے میں ایک ہمہ جہتی کردار ادا کیا ہے۔

ہمارے با کمال کھلاڑیوں نے جب بھی مختلف اولمپک مقابلوں میں اپنے کمال فن کا مظاہرہ کیا ہے،پرسار بھارتی نے ٹی وی، ریڈیو اور اسمارٹ فون کے ذریعہ ہماری اولمپک میں حاصل ہونے والی فتح یابیوں کا منظر  اپنے نشریاتی نظام  اور ڈیجیٹل  پلیٹ فارموں کا استعمال کرتے ہوئے ہر ایک کنبے تک براہ راست پہنچایا ہے۔

یہ بات کہ ڈی ڈی اسپورٹس اور آل انڈیا ریڈیو اسپورٹس نیٹ ورک کے ذریعہ کیا جانا والا کوریج  ہرعمر ، ہر طبقے، ہر خطے سے تعلق رکھنے و الے ہندوستانیوں کے درمیان زبردست مقبول ہے،ان کروڑوں ڈیجیٹل ناظرین کی پسندیدگی سے ظاہر ہے جنہیں پرسار بھارتی کے بہت سارے یو ٹیوب چینلوں اور نیوز آن ایئر ایپلی کیشنز نے یکجا کردیا تھا۔

عظیم الشان اعداد وشمار پر ایک سرسری نظر:

1.jpg

ایک ذمہ دار سرکاری نشریاتی ادارے کی حیثیت سے پرسار بھارتی اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس کی قابل رسائی کوریج نہ صرف دور دراز کے علاقوں یا ایسے علاقوں کے، جن کے وسائل بہت محدود ہیں،لوگوں تک   اس کی نشریات  پہنچیں، بلکہ یہ نشریات معذور افراد تک بھی پہنچائی جائیں۔ اولمپک مقابلوں کی کوریج کے مقصد سے، پرسار بھارتی نے اشاراتی زبان کی 14 ماہرین کی خدمات حاصل کی تھی۔جنہوں نے اشاراتی زبان میں اولمپک مقابلوں کی 240 گھنٹوں پر مشتمل کوریج شائقین  تک پہنچائی۔ہمارے ریڈیو کے پروگراموں کے سامعین کے لئے آل انڈیا ریڈیو کے 16 کومینٹیٹرز نے اولمپک کے مختلف مقابلوں میں ہر لمحہ بدلتے پرجوش مناظر کی رنگا رنگ تصویر کشی پیش کی۔

2.jpg

ٹوکیو اولمپکس 2020 کے کھیلوں کی ہماری ڈیجیٹل کوریج تمام پہلوؤں کااحاطہ کرنے والی اور ساتھ ہی ساتھ کثیر رخی کوریج تھی۔  اولمپک کھیلوں کے براہ راست نشر ہونے والے مقابلوں کے علاوہ، ہم نے اولمپک 2020 کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کو بھی براہ راست نشر کیا۔ اس کے علاوہ ہم نے ہندوستان کے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ ورچوئل طریقے سے وسیع گفتگو، ان کی  سوانح اور ہندوستانی کھلاڑیوں کے دستے کے ارکان  کی کامیابیوں کی داستانیں،  ان کی کامیابیوں پر ملک بھر میں ہونے والے جشن اور اس کے علاوہ بھی بہت ہماری کوریج میں شامل رہا ہے۔

****************

 

 

(ش ح۔س ب ۔ رض)

U NO. 7812



(Release ID: 1745389) Visitor Counter : 253