صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 53 کروڑہوگئی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 لاکھ سے زیادہ ٹیکوں کی خوراکیں دی گئیں
بھارت میں صحتیابی کی شرح بڑھ کر 97.46 فیصد ہوئی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40120 یومیہ نئے معاملے در ج کئے گئے
بھارت میں فی الحال ایکٹو معاملوں کی تعداد ( 385227 )کُل معاملوں کا 1.20فیصد ہیں
گزشتہ 18 دنوں سے یومیہ پازیٹوٹی شرح (2.04 فیصد) تین فیصد سے کم ہے
Posted On:
13 AUG 2021 10:22AM by PIB Delhi
نئی دہلی13 اگست2021: بھارت میں کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی تعداد تقریباََ 53 کروڑہوگئی ہے ۔ آج سات بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 6040607 سیشنز کے ذریعہ 529582956 ٹیکوں کی خوراکیں دی گئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5731574 ٹیکوں کی خوراکیں دی گئیں۔
دی گئی خوراکوں کی تعداد درج ذیل ہے:
صحت کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,43,406
|
دوسری خوراک
|
80,50,401
|
صف اول کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,82,54,407
|
دوسری خوراک
|
1,19,88,029
|
18سے 44سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
18,80,51,247
|
دوسری خوراک
|
1,39,53,516
|
45سے 59 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
11,48,89,656
|
دوسری خوراک
|
4,44,21,296
|
60سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
8,00,90,640
|
دوسری خوراک
|
3,95,40,358
|
میزان
|
52,95,82,956
|
عالمگیر کووڈ -19 ٹیکہ کاری کے نئے مرحلے کی شروعات 21 جون 2021 کو ہوئی تھی۔مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کی رفتار کو بڑھانے کے پُرعز م ہے۔
بھارت میں صحتیابی کی شرح بڑھ کر 97.46 فیصد ہوگئی ہے۔وبا کی شروعات کے بعد سے بھارت میں یہ صحتیابی کی سب سے بڑی شرح ہے۔
وبا کی شروعات کے بعد سے کورونا سے متاثر افراد میں سے 31302345 افراد پہلے ہی صحتیاب ہوچکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42295مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں یومیہ 40120 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ مسلسل 47 ویں دن سے 50000سے کم یومیہ نئے معاملے درج کئے جارہے ہیں۔ یہ مرکز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے ، جس کی وجہ سے کوروناکے معاملوں میں گراوٹ آئی ہے۔
بھارت میں ایکٹو معاملوں کی تعداد آج 385227 ہے ۔ ملک کے کل پازیٹو معاملوں میں سے ایکٹو معاملوں کی تعداد اب 1.20 فیصد رہ گئی ہے، جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم تعداد ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر کل 1970495 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ بھارت میں اب تک مجموعی طورپر 48.94 کروڑ ( 489470779) سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ ایک طرف ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا اور ہفتہ وار پازیٹو شرح فی الحال 2.13 فیصد ہوگئی ہے اور یومیہ پازیٹو ٹی شرح آج 2.04فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ 18 ضلعوں میں یومیہ پازیٹوشرح تین فیصد سے کم رہ گئی ہے۔ اب مسلسل 67 ویں دن 5 فیصد سے کم معاملے رہ گئے ہیں۔
*************
ش ح۔ع ح ۔رم
U-7802
(Release ID: 1745347)
Visitor Counter : 236
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam