نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر 12 اگست کو وگیان بھون میں 22 انعام یافتہ فاتحین کو نیشنل یوتھ ایوارڈ 18-2017 اور 19-2018 عطا کریں گے


وزیر مملکت جناب نستھ پرمانک ایس .او.ایل.وی.ای.ڈی چیلنج کے فاتحین کو اعزاز سے سرفراز کریں گے

Posted On: 11 AUG 2021 5:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11اگست 2021/

اہم خصوصیات:

  • نیشنل یوتھ ایوارڈ (این وائی اے) 18-2017 کے لئے کل 14 اعزاز اور نیشنل یوتھ ایوارڈ (این وائی اے)19-2018 کے لئے  8 اعزازات دیئے جائیں گے
  •  اس ایوارڈ کے تحت  اعزاز حاصل کرنے والے شخص اور تنظیم کو ایک تمغہ ، ایک سرٹی فکیٹ، بالترتیب ایک لاکھ روپے اور تین لاکھ روپے  کی نقد رقم  دی جائے گی۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر  جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر 12 اگست 2021 کو نئی دہلی کے  وگیان بھون میں نیشنل یوتھ ایوارڈ 18-2017 اور 19-2018 عطا کریں گے۔ بین الاقوامی  نوجوانوں کے دن 2021 کے موقع پر زراعت-صنعت سے وابستہ  ایس او ایل وی ای ڈی  چیلنج 2021 (سماجی مقاصد سے ترغیب پاکر والینٹر انٹرپرائز ڈیولپمنٹ) کے دس   فاتح نوجوان انٹر پرائز ٹیموں کو  نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نستھ پرمانک کے ذریعہ اعزاز عطا کیا جائے گا۔

انفرادی اور تنظیمی زمروں میں کل 22نیشنل یوتھ ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ نیشنل یوتھ ایوارڈ (این وائی اے) 18-2017 کے لئے  کل  14 اعزاز دیئے جائیں گے جن میں انفرادی زمرے کے  دس اعزاز   اور تنظیمی زمرے کے   چار اعزاز  شامل ہیں۔  نیشنل یوتھ ایوارڈ (این وائی اے) 19-2018 کے لئے  کل 6 ایوارڈ دیئے جائیں گے جن میں انفرادی زمرے کے سات اعزاز اور تنظیمی زمرے کا ایک اعزاز   شامل ہے۔ اس کے تحت  انعام حاصل کرنے والے شخص اور  تنظیم کو ایک میڈل، ایک سرٹی فکیٹ اور بالترتیب ایک لاکھ روپے اور تین لاکھ روپے کی نقد رقم دی جائے گی۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت  اور نوجوانوں کے امور  کےمحکمے صحت ، انسانی حقوق کی تشہیر،سرگرم شہریت ، سماجی خدمت وغیرہ جیسے ترقی اور  سماجی خدمت کے  مختلف  میدانوں میں بہترین کارکردگی اور تعاون دینےو الے لوگوں (15-29 سال کی عمر) اور تنظیموں کو نیشنل یوتھ ایوارڈ (این وائی اے) عطا کرتی ہے۔

ان اعزازات کا مقصد نوجوانوں کو قومی ترقی اور سماجی خدمت کے   میدان میں  بہترین  کارکردگی حاصل کرنے کے لئے  ترغیب دینا، نوجوانوں کو  سماج کے تئیں  ذمہ داری کے جذبے   کو فروغ دینے کے لئے  حوصلہ افزائی کرنا  اور اس سلسلہ میں  ایک اچھے شہری کے طور پر  اپنی ذاتی صلاحیت میں  سدھار کرنا  اور  سماجی  خدمت سمیت  قومی ترقی کے لئے نوجوانوں کے ساتھ  کام کرنے والے  رضاکارانہ تنظیموں  کے ذریعہ    کئے گئے   اعلی کاموں کو   تسلیم کرنا ہے۔

نوجوانوں کے امور اورکھیل  کی وزارت نے اقوام متحدہ   رضاکاروں  اور اقوام متحدہ    ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے  ملک کی زراعت- خوراک  ویلیو  سیریز میں اختراع، نوجوان  قیادت والے   انٹرپرائز سے متعلق متبادلوں کی  پہنچان کرنے  اور انہیں نکھارنے کے مقصد سے  دسمبر 2020 میں  دیہی ، ذیلی شہری  اور شہری  ہندستان کے   نوجوانوں کے لئے  ایس او ایل وی   ای ڈی   چیلنج شروع کیا۔ اس کے لئے   ملک بھر کے   850 سے زیادہ   نوجوانوں نے   درخواست دی اور کئی ادوار کے  مقابلوں اور  تربیت کے بعد ،  جموں اور کشمیر، بہار، کیرالہ، مدھیہ پردیش  مہاراشٹر،  چھتیس گڑھ ، کرناٹک ، گجرات  سمیت  مختلف ریاستوں  سے دس فاتح  ابھر کر  سامنے آئے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-7749

 



(Release ID: 1745017) Visitor Counter : 156