نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیرانوراگ سنگھ ٹھاکر 13 اگست کو فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کے ملک گیر پروگرام کا آغازکریں گے۔


میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ ملک گیر فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 میں حصہ لیں اور اسے عوامی تحریک بنائیں: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 10 AUG 2021 5:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 اگست 2021:

کلیدی جھلکیاں:

· آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر فٹ انڈیا فریڈم رن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

· ہر ہفتے اس کے پروگرام 75 اضلاع میں اور ہر ضلع کے 75 دیہات میں 2 اکتوبر 2021 تک منعقد کیے جائیں گے۔

· فٹ انڈیا فریڈم رن 744 اضلاع ، 744 اضلاع میں سے ہر ایک کے75 گاؤوں اور ملک بھر میں 30000 تعلیمی اداروں میں منعقد کئے جائیں گے۔

· اس اقدام کے ذریعے 7.50 کروڑ سے زائد نوجوانوں اور شہریوں تک دوڑ میں حصہ لینے کے لیے رسائی کی جائے کی۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت، آزادی کا امرت مہوتسو-انڈیا@75 کے جشن کے ایک حصے کے طور پر پورے ملک میں فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 کا اہتمام کر رہی ہے۔ 12 مارچ 2021 کو آزادی کا امرت مہوتسو کے پردے اٹھانے کے دوران ہندوستان کے وزیر اعظم کی افتتاحی تقریر سے متاثر ہو کر،نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے آزادی کے امرت مہوتسو کو عمل اور عزم@ 75 کے تحت منانے کا تصور کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TR5F.jpg

آج میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی سکریٹری ، محترمہ اوشا شرما نے بتایا کہ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کےمرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر 13 اگست 2021 کو فٹ انڈیا فریڈم رنز 2.0 کے ملک گیر پروگرام کا آغاز کریں گے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت جناب نتش پرامنک بھی لانچ ایونٹ میں شامل ہوں گے جسمیں بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف، سی آر پی ایف، ریلویز، این وائی کے ایس، آئی ٹی بی پی، این ایس جی، ایس ایس بی جیسی تنظیمیں بھی ملک بھر کے مشہور مقامات سے عملی طور پر شامل ہوں گی۔ مزید یہ کہ لانچ کے دن یعنی 13 اگست 2021 کو مختلف تاریخی مقامات پر 75 جسمانی تقریبات ہوں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HR77.jpg

اس کے بعد، 2 اکتوبر 2021 تک  ہر ضلع کے 75 اضلاع اور 75 دیہات میں پروگرام منعقدکئے جائیں گے۔ ملک اس اقدام کے ذریعے 7.50 کروڑ سے زیادہ نوجوان اور شہریوں تک دوڑ میں حصہ لینے کے لیے رسائی کی جائے گی۔

اپنے پیغام میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر نے کہا کہ ’’جیسا کہ ہم آزادی کا 75واں سال منارہے ہیں، ہمیں ایک فٹ اور صحت مند ہندوستان کے لیے پر عزم ہونا چاہیے کیونکہ  صرف ا یک فٹ اور صحتمند ہندوستان ہی ایک مستحکم ہندوستان ہوسکتا ہے۔ ملک بھر میں فٹ انڈیا فریڈم رن 2.0 میں حصہ لیں اور اسے عوامی تحریک بنائیں‘‘۔

اس بار  فٹ انڈیا رن 13 اگست 2021 سے شروع ہوگا اور 2 اکتوبر 2021 تک جاری رہے گا۔ اس کا مقصد لوگوں کو اپنی روز مرہ زندگیوں میں فٹنس سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے جس میں دوڑنے اور کھیلوں کو اپنانے نیز موٹاپے، سستی، اضطراب، بیماریوں اور تناؤ سے آزادی حاصل کرنے کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس مہم کے ذریعے دیش واسیوں کو اپنی زندگی میں روزانہ کم سے کم 30 منٹ ’’فٹنس کی ڈوز آدھا گھنٹہ روز‘‘ کی جسمانی سرگرمی شامل کرنے کے عزم کے لیے کال دی جائے گی۔

فٹ انڈیا رن کی کلیدی سرگرمیوں میں عہد کرنا، قومی ترانہ پیش کرنا، فریڈم رن، مختلف مقامات پر ثقافتی تقریبات، نوجوان رضاکاروں میں شرکت کے لیے آگاہی اور ان کے دیہاتوں میں اسی طرح کی آزادی دوڑ کا اہتمام کرنا شامل ہیں۔ لوگ ا پنا رن، فٹ انڈیا پورٹل  https://fitindia.gov.in پر رجسٹر اور اپ لوڈ کرسکتے ہیں اور اپنے سوشل میڈیا چینل#Run4India  اور #AzadikaAmritMahotsavپر پرموٹ اور فروغ دے سکتے ہیں۔

ممتاز شخصیتوں، عوامی نمائندوں، پی آر ا ٓئی قاعدوں، سماجی کارکنوں، کھلاڑیوں، میڈیا کی شخصیات، ڈاکٹروں، کسانوں اور فوج کے جوانوں کے درخواست کی جارہی ہے کہ  وہ ان تقریبات میں شرکت کرکے لوگوں کو شرکت کے لیے  ترغیب دیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ کووڈ-19 پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے ان تقریبات کا پورے ملک میں جسمانی اور عملی طور پر اہتمام کیا جائے گا۔

مرکزی حکومت کی وزارتوں، ریاستوں کی حکومتوں اور دیگر تنظیموں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 02 اکتوبر 2021 تک  پوری مہم کے دوران جسمانی نیز ورچوئل فریڈم رن تقریبات منعقد کریں۔ مہم کو عوامی بنانے کے لیے دوستوں، خاندانوں اور ساتھی گروپوں وغیرہ کو حصہ لینے کی ترغیب دینے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ اس تقریب میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں عوام  الناس کی شرکت ہوسکے۔

’فٹ انڈیا فریڈم رن‘ کا تصور گذشتہ برس کووڈ-19 وبا کے تناظر میں کیا گیا تھا جب سماجی فاصلہ رکھنا ایک نیا معمول کا طرز زندگی بن گیا تھا تاکہ سماجی فاصلے اس کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بھی فٹنس کی ضروری واجبات کو فعال رکھا جاسکے۔ اسے ورچوئل رن کے تصور کے طور پر لانچ کیا گیا یعنی اسے کہیں سے بھی ، کسی بھی وقت آپ اپنی پسند کے مطابق  انجام دے سکتے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جو آپ کی مرضی کے مطابق ہو، بنیادی طور پر آپ اپنی اپنی دوڑ اور وقت اپنی رفتار سے چلاتے ہیں۔

مہم کا پہلا ایڈیشن 15 اگست سے 02 اکتوبر 2020 تک منعقد کیا گیا جس میں مرکزی نیز ریاستی محکموں  اور تنظیموں سے  5 کروڑ سے زیادہ افراد نے شرکت کی  اور تقریباً 18 کروڑ کلو میٹر کا فیصلہ طے کیا جن میں مرکزی مسلح افواج، غیر سرکاری تنظیمیں، نجی تنظیمیں، اسکول، افراد اور یوتھ کلبس سے لوگوں نے شرکت کی۔

*****

U.No.7699

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1744586) Visitor Counter : 266