وزارت خزانہ
سترہ ریاستوں کو مالیہ کے خسارے کے لئے 9871کروڑروپے کی گرانٹ جار ی کی گئی
رواں مالی سال کے دوران ریاستوں کو مالیہ کے خسارے کے لئے کُل 49355 کروڑروپے کی گرانٹ جاری کی گئی
Posted On:
10 AUG 2021 11:15AM by PIB Delhi
نئی دہلی10 اگست2021: وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے نے 9 اگست 2021 کو ریاستوں کو اختیارات کی منتقلی کے بعد مالیہ کے خسارے (پی ڈی آر پی ) کے لئے ریاستوں کو 9871 کروڑروپے کی گرانٹ کی 5 ماہی قسط جاری کردی ہے۔ اس قسط کے اجرا کے ساتھ رواں مالی سال کے دوران پی ڈی آر پی کے طورپر اہل ریاستوں کو کُل 49355 کروڑ رو پے کی رقم دی جاچکی ہے۔
اس مہینے جاری کردہ گرانٹ کی ریاستوں کے حساب سے تفصیلا ت اور 22-2021 میں ریاستوں کو جاری کردہ پی ڈی آر ڈی گرانٹ کی کُل رقم کی تفصیلات ضمیمے میں شامل ہیں۔
اختیارات کی منتقلی کے بعد مالیہ میں خسارے سے متعلق گرانٹ آئین کی دفعہ 275 کے تحت ریاستوں کو فراہم کی جاتی ہے۔ یہ گرانٹ اختیارات کی منتقلی کے بعد ریاستوں کو مالیہ میں ہونےوالے نقصان کو پورا کرنے کی خاطر 15 ویں مالی کمیشن کی سفارشات کے مطابق ماہانہ قسطوں میں جاری کی جاتی ہے۔ کمیشن نے 22-2021 کے دوران 17 ریاستوں کو پی ڈی آر ڈی گرانٹ جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔
اہل ریاستیں یہ گرانٹ حاصل کرتی ہیں اور اس گرانٹ کی رقم کا فیصلہ ایک جائزے کے مطابق اختیارات کی منتقلی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ریاست کے مالیہ اور اخراجات کے درمیان پرفرق کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
15 ویں مالی کمیشن نے مالی سال 21-2020 میں 17 ریاستو ں کو پی ڈی آر ڈی گرانٹ کے طورپر کُل 118452 کروکڑروپے کی گرانٹ کی سفارش کی ہے۔ اس میں سے اب تک 49355 کروڑروپے ( 41.67فیصد) جاری کئے جاچکے ہیں۔
15 ویں مالی کمیشن نے جن ریاستوں کے لئے پی ڈی آر ڈی گرانٹ کی سفارش کی ہے ، ان میں آندھر ا پردیش ، آسام ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، کرناٹک ، کیرالہ ، منی پور ، میگھالیہ ، میزورم ، ناگالینڈ ، پنجاب ، راجستھان ،سکم ، تمل ناڈو ،تریپورہ ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال شامل ہیں۔
اختیارات کی منتقلی کے بعد مالیہ کے خسارے سے متعلق جاری کردہ گرانٹ کی ریاستوں کے حساب سے تفصیلات
نمبر شمار
|
ریاست کا نام
|
جولائی 2021 میں جاری کردہ رقم
(5ویں قسط)
(روپے کروڑ میں )
|
22-2021 کے دوران جاری کردہ کل رقم
(روپے کروڑ میں )
|
|
آندھرا پردیش
|
1438.08
|
7190.42
|
|
آسام
|
531.33
|
2656.67
|
|
ہریانہ
|
11.00
|
55.00
|
|
ہماچل پردیش
|
854.08
|
4270.42
|
|
کرناٹک
|
135.92
|
679.58
|
|
کیرالہ
|
1657.58
|
8287.92
|
|
منی پور
|
210.33
|
1051.67
|
|
میگھالیہ
|
106.58
|
532.92
|
|
میزورم
|
149.17
|
745.83
|
|
اناگالینڈ
|
379.75
|
1898.75
|
|
پنجاب
|
840.08
|
4200.42
|
|
راجستھان
|
823.17
|
4115.83
|
|
سکم
|
56.50
|
282.50
|
|
تمل ناڈو
|
183.67
|
918.33
|
|
تریپورہ
|
378.83
|
1894.17
|
|
اتراکھنڈ
|
647.67
|
3238.33
|
|
مغربی بنگال
|
1467.25
|
7336.25
|
|
میزان
|
9871.00
|
49355
|
*************
ش ح۔وا ۔رم
U-76
(Release ID: 1744368)
Visitor Counter : 286