پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

حکومت سبسڈی والی گھریلوایل پی جی کے لئےصارفین کے واسطے موثر قیمت کو منضبط کررہی ہے

Posted On: 09 AUG 2021 2:38PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رمیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کےتحریری جواب میں بتایا کہ  مالی سال 2011-12 کے بعد سےحکومت کی جانب سے اداکی گئی ایندھن سبڈی کی کل رقم 703525 کروڑ روپئے ہے۔ اور  ایل پی جی و قدرتی گیس پر سبسڈی کے لئے مالی سال 2021-22 کے لئے بجٹ تخمینہ 12995 کروڑ روپئے ہیں۔

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں متعلقہ مصنوعات کی قیمتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ حکومت سبسڈی والی گھریلو ایل پی جی کے لئے صارفین کے واسطے موثر قیمت کو منضبط کررہی ہے۔ البتہ غیر سبسڈی والی گھریلو ایل پی جی کی قیمتیں بین الاقوامی بازار میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق او ایم سی کے ذریعہ طے کی جاتی ہیں۔

 

******

 

( ش ح ۔ح ا۔ف ر)

U- 7674



(Release ID: 1744353) Visitor Counter : 147