امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ہینڈلوم کے قومی دن کے موقع پر بُنکر برادری اور اس شعبے سے جڑے لوگوں کو مبارکباد پیش کی


’’ہینڈ لوم کے قومی دن پر میں ، ہمارے بے حد باصلاحیت بُنکر برادری اور اس سے جڑے لوگوں کو دلی مبارکباد دیتا ہوں‘‘

’’ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس ایک زندہ ہینڈلوم وراثت صنعت ہے، جسے عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے اور مودی سرکار اس شعبے کو طاقتور بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے‘‘

’’ ہینڈلوم کے قومی دن، آئیے ہم تمام ہندوستانی ہینڈلوم مصنوعات کو پہننے کا عہد لیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کے لئے تحریک دیں‘‘

’’قدیم بُنائی کی ہماری مالا مال روایت کو صحیح معنی میں بڑھاوا دینے اور محفوظ کرنے کا یہ سب سے اچھا طریقہ ہے‘‘

Posted On: 07 AUG 2021 11:04AM by PIB Delhi

نئی دہلی:07؍اگست2021:

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ہینڈلوم کے قومی دن پر بُنکر برادری اور اس شعبے سے جڑے لوگوں کو مبارکباد دی۔ اپنی ٹوئٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’ہینڈلوم کے قومی دن پر میں ، ہمارے بے حد باصلاحیت بُنکر برادری اور اس شعبے سے جڑے لوگوں کو  دلی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘

’’ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس ایک زندہ ہینڈلوم وراثت صنعت ہے، جسے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہے اور مودی سرکار  اس شعبے کو طاقت ور بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔‘‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ’’ اس ہینڈ لوم کے قومی دن ،آئیے ہم تمام ہندوستانی ہینڈ لوم مصنوعات کو پہنے کا عہد لیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کے لئے تحریک دیں۔ قدیم بُنائی کی ہماری مالا مال روایت کو صحیح معنی میں بڑھاوا دینے اور محفوظ کرنے کا یہ سب سے اچھا طریقہ ہے۔‘‘

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7573)


(Release ID: 1743664) Visitor Counter : 234