دیہی ترقیات کی وزارت
آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں دیہی اپنا روز گار تربیتی اداروں کےذریعہ 87 موبیلائزیشن کیمپ منعقد کئے
آر ایس ای ٹی آئی کے تحت 64 کورسز میں 37.81 لاکھ امیدواروں کی تربیت کی گئی اور 26.65 لاکھ امیدواروں کو اپنا روزگار ملا
Posted On:
06 AUG 2021 12:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 6 اگست 2021، امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر دیہی اپنا روز گار تربیتی اداروں کے ذریعہ 30 جولائی سے 5 اگست 2021 کے درمیان ملک بھر میں تقریباً 87 موبیلائزیشن کیمپ منعقد کئے گئے۔ آزادی کا امرت مہوتسو بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے حکومت ہند کے ذریعہ منعقد کی جانے والی تقریباً کا ایک سلسلہ ہے۔یہ مہوتسو ملک بھر میں جن بھاگیداری کے جذبے کے ساتھ ایک جن اتسو کے طور پر منایا جائے گا۔
مجموعی طور پر 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو خطوں کے 87 اضلاع اور میں 87 موبیلائزیشن کیمپ منعقد کئے گئے۔ آر ایس ای ٹی آئی کے تحت مجموعی طور پر 64 کورسز میں 37.81 لاکھ امیدواروں کی تربیت کی گئی اور 26.65 لاکھ امیدواروں کو اپنا روزگار ملا۔ یہ پروگرام اس وقت کام کرنے والے 585 آر ایس سی ٹی آئی کے ساتھ 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں نافذ کیا جارہا ہے، جس کو 23 بڑے بینک (سرکاری اور نجی شعبے کے بینکوں کے ساتھ چند گرامین بینک بھی اسپانسر کررہے ہیں۔
آر ایس ای ٹی آئی کا پروگرام دیہی ترقیات کی وزارت ، ریاستی حکومتوں اور اسپانسر کرنے والے بینکوں تینوں کی شراکت داری سے چلایا جارہا ہے۔ بینکوں کو یہ کام سونپا گیا ہے کہ وہ اپنے اہم ضلع میں کم سے کم ایک آر ایس ای ٹی آئی شروع کرے اور اپنا روزگار / صنعت شروع کرنے کے لئے دیہی نوجوانوں کو تربیت فراہم کرائے۔ 18 سے 45 سال کی عمر کے دیہی غریب نوجوان تربیت میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔
موبیلائزیشن کیمپ اس پروگرام کا ایک لازمی حصہ ہیں کیونکہ یہ کیمپ ممکنہ امیدواروں تک پہنچنے اور انہیں اسکیم سے واقف کرانے کے لئے کافی مواقع فراہم کراتے ہیں۔ ایسی مہمات کے دوراتن شرکا کو کئی طرح کے مالیاتی کھیلوں میں شریک کیا جاتا ہے۔
آر ایس ای ٹی آئی چمپاوٹ
آر ایس ای ٹی آئی حاجی پور
آر ایس ای ٹی آئی دُرگ
آر ایس ای ٹی آئی ہری دوار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-7552
(Release ID: 1743392)
Visitor Counter : 239