سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ڈاکٹر وریندر کمار 7 اگست کو ’پی ایم۔ دکش‘ پورٹل اور ’پی ایم ۔ دکش‘ موبائل ایپ لانچ کریں گے


’پی ایم۔ دکش‘ پورٹل درج فہرست ذاتوں، پسماندہ طبقات اور صفائی کرمچاریوں کے لئے ایک مقام پر پردھان منتری دکشتا اور کشلتا سمپن ہتگراہی(پی ایم۔دکش) یوجنا کے تحت فراہم کرائے گئے ہنر مندی کی فروغ کے پروگرام سے متعلق تمام معلومات دستیاب کرائے گا

Posted On: 06 AUG 2021 12:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  6  اگست 2021،   سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر وریندر کمار 7 اگست 2021 کو نالندہ آڈیٹوریم، ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر دہلی میں  ’پی ایم۔ دکش‘ پورٹل اور ’پی ایم ۔ دکش‘ موبائل ایپ لانچ کریں گے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے  این ای جی ڈی ای کے تعاون سے  یہ پورٹل اور ایپ تیار کیا ہے، جس کا مقصد  ، پسماندہ طبقات، درج فہرست ذاتوں  اور صفائی کرمچاریوں  کے نشانہ گروپوں کےے لئے  ہنر مندی کے فروغ کی اسکیموں کو قابل رسائی بنانا ہے۔اس پہل کی وجہ سے نشانہ گروپ کے نوجوان اب مزید آسانی سے ہنر مندی کے فروغ کے تربیتی پروگراموں کے فائدے حاصل کرسکیں گے۔

پردھان منتری دکشتا اور کشلتا سمپن  ہتگراہی(پی ایم۔دکش) سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ذریعہ سال 21۔2020 سے نافذ کی جارہی ہے۔اس یوجنا کے تحت  (i) ہنر مندی میں اضافے / ری اسکلنگ، (ii) قلیل مدتی تربیتی پروگرام، (iii) طویل مدتی تربیتی پروگرام اور  (iv) صنعت کاری کی ترقی کا پروگرام (ای ڈی پی) سے متعلق ہنر مندی کے فروغ کے تربیتی پروگرام  اہم نشانہ گروپ کو فراہم کرائے جارہے ہیں۔

سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات کے وزیر مملکت  جناب رام داس اٹھاولے ، جناب اے نارائن سوامی  اور محترمہ پرتیما بھومک  اس موقع پر موجود ہوں گے۔ تقریب میں  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے سکریٹری  جناب آر سبرامینم  اور  دیگر سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-7551

                          



(Release ID: 1743342) Visitor Counter : 214