وزیراعظم کا دفتر

اپنے آپ میں ایک منفرد پہل قدمی کے تحت، وزیر اعظم 6 اگست کو، تجارت و کاروبار کے حصہ داروں اور بیرون ملک بھارتی مشنوں کے سربراہان سے بات چیت کریں گے


وزیر اعظم مودی "لوکل ہوا گلوبل ۔ دنیا کے لئے میک ان انڈیا"کا نعرہ دیں گے

Posted On: 05 AUG 2021 10:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 05 اگست 2021:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 اگست 2021کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تجارت و کاروبار کے حصہ داروں اور بیرون ملک بھارتی مشنوں کے سربراہان سے بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے ذریعہ "لوکل ہوا گلوبل۔ دنیا کے لئے میک ان انڈیا" کا نعرہ دیا جائے گا۔

برآمدات کا شعبہ روزگار کے زبردست مواقع پیدا کرنے، خصوصاً ایم ایس ایم ای اکائیوں اور مزدوروں کی بڑی تعداد والے شعبوں،  کے لئے زبردست مضمرات کا حامل ہے، ساتھ ہی مینوفیکچرنگ کے شعبے اور مجموعی طور پر معیشت پر اس کے نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔ اس بات چیت کا مقصد عالمی تجارت میں بھارت کی برآمدات اور اس کے شیئر میں اضافہ  کے لئے ایک ارتکازی قوت فراہم کرنا ہے۔

اس بات چیت کا مقصد ہمارے برآمداتی مضمرات کو توسیع دینے اور عالمی مطالبات کو پورا کرنے کے لئے مقامی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے تمام تر حصہ داروں کو توانائی فراہم کرنا ہے۔

کامرس کے مرکزی وزیر اور وزیر خارجہ بھی اس بات چیت کے دوران موجود ہوں گے۔ 20 سے زائد محکموں کے سکریٹری حضرات، ریاستی حکومت کے افسران، ایکسپورٹ پروموشن کونسل اینڈ چیمبرس آف کامرس کے اراکین بھی اس گفت و شنید میں حصہ لیں گے۔

************

 

 

ش ح۔اب ن

 (U: 7517)


(Release ID: 1743030) Visitor Counter : 197